وائرل اسٹوریز
شاہ رخ خان بزرگ کو دھکا دینے پر تنقید کا نشانہ بن گئے
اداکار ریڈ کارپٹ سے اپنے قریب کھڑے شخص کو ہٹاتے نظر آئے۔
شاہ رخ خان بزرگ کو دھکا دینے پر تنقید کا نشانہ بن گئے
اداکار ریڈ کارپٹ سے اپنے قریب کھڑے شخص کو ہٹاتے نظر آئے۔
شاہ رخ خان نے 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں کریئر اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کردی، وہ پہلے بھارتی اداکار ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
سوئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں کنگ خان کی انٹری اور تقریر کی ویڈیوز اور تصاویر سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے۔
ایسے میں ایک ویڈیو ایسی بھی سامنے آئی جو بالی وڈ اداکار پر تنقید کی وجہ بن گئی۔
وائرل کلپ میں شاہ رخ خان کو فوٹوگرافرز کو تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے ریڈ کارپٹ سے ایک شخص کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کلپ میں دیکھا گیا کہ سپر اسٹار کیمروں کے سامنے پوز دیتے ہیں تو فوٹوگرافرز ان کے قریب موجود شخص کو وہاں سے ہٹنے کا کہتے ہیں۔
اسی اثنا میں شاہ رخ اس شخص کے قریب جاتے ہیں اور اسے ہاتھ سے تھوڑا سا دھکیل کر پیچھے کردیتے ہیں۔
اداکار کی اس حرکت کو کچھ مداحوں نے ان کا شرارتی انداز قرار دیا تو کچھ نے اس رویے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکار کا دفاع کرنے والوں نے ناقدین کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ لوگوں سے عزت و احترام کا رویہ رکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ مداحوں نے ایک اور ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں وہ فیسٹیول کے مقام پر انہی بزرگ اور دیگر افراد کے ہمراہ داخل ہوتے ہوئے دکھائی دے رہےہیں۔
جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ بزرگ شاہ رخ کی ٹیم کا ہی حصہ ہیں یا پھر اداکار انہیں اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے ہنسی مذاق کرتے ہیں۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد انہوں نے ایک بے ساختہ اور مزاح سے بھرپور تقریر کی ساتھ ہی اس اعزاز کے لیے فیسٹیول کمیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



