فلم / ٹی وی
شاہ رُ خ خان آفیشل گلوبل سُپر اسٹار بن گئے
‘پارڈو آلا کیریرا‘ کے حصول کے ساتھ اداکار نے کریئر کا ایک اور پُل پار کرلیا
شاہ رُ خ خان آفیشل گلوبل سُپر اسٹار بن گئے
‘پارڈو آلا کیریرا‘ کے حصول کے ساتھ اداکار نے کریئر کا ایک اور پُل پار کرلیا
بالی وڈ فلموں کے بے تاج بادشاہ شاہ رُخ خان نے اپنے کریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کام کی بدولت عالمی سپر اسٹار کا خطاب حاصل کرلیا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کو حال ہی میں 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں ان کے فلمی کریئر کے عوض ایک شاندار اعزاز ‘پارڈو آلا کیریرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کنگ خان کو ملنے والا یہ ایوارڈ بالی وڈ میں ان کی شاندار کریئر اور جاندار اداکاری کے اعتراف میں دیا گیا۔
اسی اداکاری کی بدولت اداکار شاہ رُخ خان نے عالمی سینیما کے معروف ستاروں کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیا۔
ہندوستانی سنیما کے لیے ایک قابل فخر لمحہ
لوکارنو فلم فیسٹیول کی تقریب 11 اگست کو سوئٹزرلینڈ کے اوپن ایئر وینیو ‘پیزا گرانڈے‘ میں منعقد ہوئی۔
یہاں 8 ہزار سے زیادہ مداح دنیا بھر سے آئے اپنے پسندیدہ لیجنڈری اداکاروں کو ایوارڈ ملنے کے لمحے کا بیتابی سے انتظار کررہے تھے۔
تقریب میں اداکار شاہ رخ خان کو ‘پارڈو آلا کیریرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ ہندوستانی سینیما کے لیے ایک تاریخی کارنامہ ہے کیونکہ کنگ خان لوکارنو فلم فیسٹیول میں اس اعزاز سے نوازے جانے والے پہلے بھارتی اداکار ہیں۔
شاہ رُخ خان کا تقریب سے خطاب
ایوارڈ ملنے کے بعد اپنی اسپیچ میں شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایوارڈ حاصل کرکے مجھے بے انتہا خوشی ہوررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سوئٹزرلینڈ آ کر بہت خوش ہوں اور واقعی بہت پرجوش بھی ہوں اس تقریب کے توسط سے میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا‘۔
واضح رہے ایوارڈ کی تقریب سے شائقین کو سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘ دیوداس‘ بھی دکھائی گئی تھی۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



