عالمی منظر
کاملہ ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
جنگ بندی معاہدہ اب ہو جانا چاہیے، نائب امریکی صدر
کاملہ ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
جنگ بندی معاہدہ اب ہو جانا چاہیے، نائب امریکی صدر
نائب امریکی صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملہ ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
غزہ کے التابعین اسکول پر گزشتہ روز اسرائیلی حملے سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں کاملہ ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک بار پھر کئی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔
کاملہ ہیرس نے کہا کہ اسرائیل کو دہشت گردوں سے نمٹنے کا حق حاصل ہے لیکن میں نے پہلے بھی بارہا کہا ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں سے گریز کرنا اہم ذمہ داری ہے۔
کاملہ ہیرس نے زور دیا کہ ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے کی ضرورت ہے، یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدہ اب ہو جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ کاملہ ہیرس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل غزہ میں بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے اسکول پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں 120 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
یہ حملہ اُس وقت ہوا جب اسکول میں پناہ لینے والے لوگ فجر کی نماز ادا کر رہے تھے، اِس ہولناک واقعے کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی حملے گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری ہیں جب حماس نے جنوبی اسرائیل میں حملہ کردیا تھا، اس حملے میں 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے، ان میں زیادہ تر عام شہری تھے شامل تھے اور 250 سے زیادہ یرغمالیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید خبریں
-
برطانوی سینما ہال کو بھارتیوں نے کچراکنڈی بنادیا، اسکریننگ معطل
-
عمران خان کے بیٹے ٹرمپ کے معاون سے ملنے امریکہ پہنچ گئے
-
سعودی عرب کے 'سلیپنگ پرنس' کا 20 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان
-
ایلون مسک نے 'امریکا پارٹی' بنانے کا اعلان کردیا
-
ملالہ تعلیم کے بعد لڑکیوں میں کھیلوں کے فروغ کےلیےسرگرم
-
نیتین یاہو کو گرفتار کرنے کا عزم کرنیوالے ظہران ممدانی کون؟
-
اسرائیل کی حمایت میں امریکا نے بھی ایران پر حملہ کردیا
-
اڑن طشتری کا ظہور؟ امریکی فوج نے پُراسرار ویڈیو جاری کردی
-
ایرانی سرکاری ٹی وی کی واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



