وائرل اسٹوریز

کیا اب بھی مجھ سے پیار کروگے؟ حنا خان کا راکی سے سوال

حنا خان نے محبت سے متلق خدشات کا اظہار کردیا

Web Desk

کیا اب بھی مجھ سے پیار کروگے؟ حنا خان کا راکی سے سوال

حنا خان نے محبت سے متلق خدشات کا اظہار کردیا

جب میں جوان اور خوبصورت نہ رہی تب بھی مجھ سے پیار کروگے؟
جب میں جوان اور خوبصورت نہ رہی تب بھی مجھ سے پیار کروگے؟

بریسٹ کینسر کا شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے خوبصورتی میں کمی آجانے کے باوجود محبت قائم رہنے سے متعلق ایک اہم سوال اپنے بوائے فرینڈ راکی سے پوچھ لیا۔

حنا خان نے ڈراما ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے کردار ’اکشرا‘ سے شہرت پائی اور سال 2009 سے 2016 تک اس ڈرامے میں مرکزی کردار نبھاتی رہیں۔

سال 2017 میں اسٹنٹ شو ’فیئر فیکٹر‘ اور 2018 میں ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور کھلاڑی شرکت کی اور 2018 میں ڈراما ’کسوٹی زندگی کی‘ کے سیزن 2 میں منفی کردار نبھاتی دکھیں۔

کامیاب شوبز کریئر کے ساتھ حنا خان کی لو لائیف بھی کامیاب رہی۔ وہ سال 2014 سے اپنے ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کہ سپر وائزنگ پروڈیوسر راکی جیسوال کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

حنا خان ان دنوں چھاتی کے کینسر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور ان تمام مراحل سے مداحوں کو باخبر رکھ رہی ہیں جن سے وہ گزر رہی ہیں۔

کیموتھراپی کے سبب حنا خان اپنے سر کے بال منڈواچکی ہیں اور مختلف ہیئر اسٹائلز کی وگز پہن کر اپنا کام کر رہی ہیں۔

حنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ بینگز ود شارٹ ہیئر والی وگ پہنی نظر آئیں۔

اداکارہ ویڈیو میں سبز و گلابی چیکڈ شرٹ پہنی نظر آئیں اور مسکراتے ہوئے کبھی آسمان کو تکتی دکھیں تو کبھی کیمرے کی جانب دیکھ کر ہنستی نظر آئیں۔

اس ویڈیو پر حنا خان نے امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے کا گیت ’ینگ اینڈ بیوٹی فُل‘ لگایا جس میں گلوکارہ اپنے محبوب سے یہ سوال کر رہی ہے کہ ’کیا تم تب بھی مجھ سے پیار کروگے کہ جب میں خوبصورت اور جوان نہیں رہوں گی؟‘

حنا خان نے پوسٹ کے کیپشن میں بھی اسی گیت کا حوالہ دیتے ہوئے ’وِل یو‘ یعنی ’کیا تم کروگے پیار؟‘ لکھا۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں حنا خان کے بوائے فرینڈ راکی نے ان کے تمام خدشات کو مٹاتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں ہمیشہ کروں گا‘۔