انفوٹینمنٹ
شردھا کپور کا کافی شاپ سے ملنے والا پہلا معاوضہ کتنا؟
اداکارہ کا فلموں سے قبل کافی شاپ میں کام کرنے کا انکشاف
شردھا کپور کا کافی شاپ سے ملنے والا پہلا معاوضہ کتنا؟
اداکارہ کا فلموں سے قبل کافی شاپ میں کام کرنے کا انکشاف
معروف بھارتی فلم 'عاشقی 2' کی اداکارہ شردھا کپور نے اداکاری میں اپنے نام کا لوہا منوانے سے قبل کافی شاپ میں کام کرنے اور پہلا معاوضہ ملنے کا انکشاف کردیا۔
شردھا کپور نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو ’آپکا اپنا ذاکر’ مں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔
’آپ کا اپنا ذاکر’ کے دوسرے ایپی سوڈ میں اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ نے 'استری 2' کی تشہیر کی جہاں میزبان ذاکر خان نے اداکارہ سے کئی دلچسپ سوالات کرنے کے ساتھ ان کو ملنے والے پہلے معاوضے کے بارے میں پوچھا۔
شردھا کپور کو ملنے والا پہلا معاوضہ کتنا؟
اداکارہ شردھا کپور نے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’مالی مشکلات کے باعث اُن کے والدین نے اداکارہ کو امریکہ کے ایک کافی شاپ میں کام کرنے کیلئے بھیجا تاکہ گھر کا گزر بسر کرنے میں آسانی ہوسکے۔
اداکارہ کے مطابق ہر کسی کو اسکی پہلی کمائی ہمیشہ یاد رہتی ہے اور انہیں بھی اس کافی شاپ سے جو پہلا چیک موصول ہوا وہ 40 ڈالر کا تھا جسے وہ کبھی بھلا نہیں سکتیں۔
پہلا معاوضہ کہاں خرچ کیا؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں امریکہ گئی تو ماں باپ کا خیال تھا کہ کہیں میں بگڑ نہ جاؤں تو مجھے کچھ جیب خرچ دیتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ اگر مزید پیسوں کی ضرورت پڑے تو خود کما لینا’۔
بس پھر میں نے وہاں نوکری تلاش کی اور مجھے کافی شاپ میں نوکری مل گئی جہاں سے مجھے میرا معاوضہ 40 ڈالر ملا، جس میں سے میں نے کچھ پیسے اپنے کھانے پینے کیلئے خرچ کردیے۔
کام کے محاذ پر:
یاد رہے کہ شردھا کپور فلم ’عاشقی 2‘ میں ’آروہی‘ کا کردار نبھاتی نظر آئی تھیں جس میں ان کے مدِ مقابل ان کے سابق بوائے فرینڈ ادتیا رائے کپور کو بطور ’راہول جیکر‘ کاسٹ کیا گیا تھا اور یہی فلم دونوں کو بالی وڈ میں مشہور کر گئی۔
اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی ہارر کامیڈی فلم ’استری‘ کے سیکوئل کی پروموشن میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



