فلم / ٹی وی

’استری 2’ کا پوسٹر’ اسٹرینجر تھنگز’ کے پوسٹر کی کاپی نکلا

ریڈٹ صارفین نے استری 2 میں بڑی نکل پکڑ لی

Web Desk

’استری 2’ کا پوسٹر’ اسٹرینجر تھنگز’ کے پوسٹر کی کاپی نکلا

ریڈٹ صارفین نے استری 2 میں بڑی نکل پکڑ لی

ریڈٹ صارفین نے استری 2 میں بڑی نکل پکڑ لی
ریڈٹ صارفین نے استری 2 میں بڑی نکل پکڑ لی

بالی وڈ کی ممتاز جوڑی ‘شردھا کپور‘ اور ‘راج کمار راؤ‘ کی ہارر کامیڈی فلم ‘استری‘ کی شاندار کامیابی کے بعد  فلم استری کے سیکوئل‘استری 2‘ کی تیاریاں جہاں زور و شور سے جاری تھیں وہیں اس فلم کی ریلیز سے قبل سے بڑی چوری سامنے آگئی۔

ڈائیریکٹر امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘استری ٹو‘ 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی اس تاہم اس سے قبل فلم کے گانے اور پوسٹرز منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

استری 2 کے گانے:

حال ہی میں فلم ‘استری 2‘ کا پہلا آئٹم سانگ ‘آج کی رات‘ ریلیز کیا گیا جس میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی خوبصورت اداؤں سے مداحوں کو محظوظ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

‘آج کی رات‘ کے بعد فلم میکرز نے مداحوں کیلئے فلم کا ایک اور زبردست ڈانس ٹریک ‘آئی نہیں‘ جاری کیا جس میں مداح بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار ‘راج کمار راؤ‘ کا جلوہ دیکھ کر حیران ہوگئے۔

ان گانوں سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ فلمی شائقین لمحہ بہ  لمحہ فلم کے سنسنی خیز پوسٹرز سے بھی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

فلم کے پوسٹر میں تہلکہ خیز ٹوئسٹ:

ایک جانب جہاں مداح 15 اگست کا بے صبری سے انتظار کرتے نظر آرہے تھے وہیں اس کہانی نے ایک ایسا موڑ لیا جس نے صارفین کو ایک لمحے کیلئے دنگ کردیا۔

ریڈٹ پر ایکٹو رہنے والے صارفین نے ایک ایسے حیران کن حقائق سے پردہ اٹھایا  جس کے بعد فلم کی بڑی نقل کا راز فاش ہوگیا۔

ریڈٹ صارفین کا تہلکہ خیز دعویٰ:

عقاب کی آنکھوں والے ریڈ اٹ صارفین نے آنے والی بالی وڈ ہارر کامیڈی استری 2 اور نیٹ فلکس کے فینٹسی شو اسٹرینجر تھنگز کے پوسٹرز کے درمیان نمایاں مماثلت سے پردہ اٹھادیا۔

ہالی وڈ کی متعدد فلمیں نہ صرف پلاٹ کے لحاظ سے بلکہ اپنے پوسٹر ڈیزائن کے ساتھ بھی ہالی وڈ کی فلموں کی نقل کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ 

اب عقاب کی آنکھوں والے ریڈ اٹ صارفین نے امر کوشک کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم استری 2 اور نیٹ فلکس کی مشہور فینٹسی سیریز اسٹرینجر تھنگز کے سیزن 2 کے پوسٹرز میں نمایاں مماثلت سے صارفین کو حیران کردیا۔

دونوں فلموں کے پوسٹر میں حیران کن مماثلتیں کیا؟

غور کیا جائے تو اسٹرینجر تھنگز اور استری 2کا پوسٹر نچلے نصف میں نیلے رنگ کے پس منظر اور اوپری حصے میں نارنجی پس منظر کی ایک ہی رنگ اسکیم کی پیروی کرتا ہے، فلم کا عنوان سرخ رنگ میں لکھا ہوا ہے۔ 

پوسٹر پر کاسٹ کو ایک اہرام کی شکل میں رکھا گیا ہے، جس میں سب سے اوپر راج کمار راؤ، معاون کاسٹ – ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی ، ان کے نیچے شردھا کپور قطار کے بیچ میں ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ان فنکاروں کے کچھ تاثرات بھی اسٹرینجر تھنگز کاسٹ سے ملتے جلتے ہیں۔