فلم / ٹی وی

آفتاب اور عمران خان کی پہلی فلم کونسی؟

بالی وڈ کے دو خوبرو اداکار جنہوں نے بچپن میں ہی اداکاری شروع کردی

Web Desk

آفتاب اور عمران خان کی پہلی فلم کونسی؟

بالی وڈ کے دو خوبرو اداکار جنہوں نے بچپن میں ہی اداکاری شروع کردی

آفتاب اور عمران خان کی پہلی فلم کونسی؟
آفتاب اور عمران خان کی پہلی فلم کونسی؟

بھارتی اداکار آفتاب شیوداسانی نے سال 1999 میں فلم ’مست‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا لیکن بطور چائلڈ اسٹار وہ اس سے کئی سال قبل ہی بالی وڈ کی دنیا میں انٹری دے چکے تھے۔

آفتاب ایک انتہائی کامیاب چائلڈ اسٹار کے طور پر بالی وڈ میں اپنا نام بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ 

صرف 14 ماہ کی عمر میں ہی آفتاب شیوداسانی نے ایک نامور فوڈز پروڈکٹ کی جانب سے ہونے والے فیٹ بے بی مقابلے میں حصہ لے کر پہلا انعام حاصل کیا اور مختلف ٹی وی کمرشلز میں کام کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ 

بطور چائلڈ اسٹار ان کی پہلی فلم شیکھر کپور کی ’مسٹر انڈیا‘ تھی۔ اس فلم میں ان کا کردار ایک معصوم اور شرارتی بچے کا تھا۔ یہ فلم کامیاب ہوئی اور اس کے بعد بھی آفتاب نے کئی دوسری فلموں میں کام کیا، جن میں نمایاں ’چالباز‘، ’اوّل نمبر‘، ’شہنشاہ‘ اور ’انسانیت‘ شامل ہیں۔ 

مسٹر پرفیکشنسٹ کے بھانجے عمران خان فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ اور’جو جیتا وہی سکندر‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کامیابی حاصل کیں۔ 

سال 2008 میں بالی وڈ باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم 'جانے تو یا جانے نہ' میں 'جے سنگھ راتھوڑ' کا کردرا نبھانے والے اداکار عمران خان گزشتہ کئی سالوں سے اداکاری کی دنیا سے کوسوں دور رہے اور اب 9 سال کے بعد بالی وڈ میں واپسی کا اعلان کرچکے ہیں۔

جلد عمران خان بالی وڈ کی کسی فلم میں اپنی بہترین اداکاری کی دنیا میں پھر سے رونق لگانے والے ہیں جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔