اسکینڈلز
علی انصاری اور لائبہ خان ’رومانوی سینز‘ کی شوٹنگ پر بول پڑے
اداکاراؤں کو حق حاصل ہے کہ وہ رومانوی سین کرنے سے منع کردیں، لائبہ خان
علی انصاری اور لائبہ خان ’رومانوی سینز‘ کی شوٹنگ پر بول پڑے
اداکاراؤں کو حق حاصل ہے کہ وہ رومانوی سین کرنے سے منع کردیں، لائبہ خان
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان اور علی انصاری نے ڈرامے میں فلمائے جانے والے رومانوی سینز سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔
پاکستانی ڈرامے اپنی حقیقت پسند کہانی اور دلکش اسٹار کاسٹ کے علاوہ اس سبب بھی پسند کیے جاتے ہیں کیونکہ اس میں رومانس کا عنصر دیگر ممالک کے ڈراموں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے لیکن گزشتہ ایک سال سے پاکستانی ڈراموں میں بھی بھارتی فلموں اور ڈراموں کے طرز کا رومانس دکھایا جانے لگا ہے۔
ڈراما ’تیرے بن‘ میں یمنی زیدی اور وہاج علی کے درمیان رومانس دکھایا گیا جبکہ ’ جان نثار‘ میں میں حبا بخاری اور دانش تیمور کے درمیان ایسے سین فلمائے گئے۔
ان دنوں علی انصاری اور لائبہ خان ڈراما ’کفارہ‘ میں بطور جوڑی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور ان کے درمیان بھی ایک خاص کیمسٹری دکھانے کیلئے چند رومانوی سین دکھائے گئے۔
لائبہ خان اور علی انصاری ایک ساتھ ’گپ شپ ود فوشیا‘ بطور مہمان شریک ہوئے جہاں دونوں نے ڈراموں میں فلمائے جانے والے رومانوی سینز سے متعلق بتایا۔
علی انصاری کا کہنا تھا کہ ’ جب کوئی ایسا سین اسکرپٹ میں آتا ہے تو ہدایتکار پہلے اداکار کو بتاتے ہیں جسکے بعد وہ اداکار اپنی ساتھی اداکارہ سے اس سین کے بارے میں بات کرتا ہے کہ کیا وہ یہ سین کرنے کیلئے راضی ہیں اور وہ کس طرح اس سین کو فلمانا چاہتی ہیں اور کہاں تک انکی حدود ہیں جنکو پار نہیں کیا جائیگا اور پھر اسی کے حساب سے سین کو فلمایا جاتا ہے‘۔
لائبہ خان نے کہا کہ ’ ہماری انڈسٹری میں اداکاراؤں کو اتنا حق حاصل ہے کہ وہ اگر کوئی رومانوی سین فلمانا نہیں چاہتیں تو منع کرسکتی ہیں کسی سے زبردستی سین کرنے پر مجبور نہیں کیا جاتا‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے اپنی حدود پتا ہیں اور وہ میں بہت واضح طور پر بتاچکی ہوں کہ کس حد تک میں کوئی سین فلما سکتی ہوں‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ابھی بھی کافی اداکارائیں ایسی ہیں جو اجازت نہیں دیتیں رومانوی سینز کے لیکن کچھ کرلیتی ہیں، لیکن اصل بات یہ ہے کہ جس اداکار کے ساتھ آپ وہ سین فلمارہے ہیں اس کا ٹچ اہمیت رکھتا ہے کہ وہ کس نیت سے کام کر رہا ہے اور اگر آپ کو سامنے والے کی نیت سمجھ نہ آئے تو منع کرسکتے ہیں‘۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



