پاکستان

ذوالفقار علی بھٹو، فریحہ پرویز سمیت 104 افراد کیلئے صدارتی ایوارڈ کا اعلان

ایوارڈ پانے والی شخصیات 23 مارچ کو اپنا اعزاز وصول کریں گی۔

Web Desk

ذوالفقار علی بھٹو، فریحہ پرویز سمیت 104 افراد کیلئے صدارتی ایوارڈ کا اعلان

ایوارڈ پانے والی شخصیات 23 مارچ کو اپنا اعزاز وصول کریں گی۔

صدر مملکت 23 مارچ کو صدارتی ایوارڈ سے نوازیں گے۔
صدر مملکت 23 مارچ کو صدارتی ایوارڈ سے نوازیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے جشن آزادی کے موقع پر 104 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں خدمات، بہترین کارکردگی اور قربانیوں کے اعتراف میں پاکستان کے قومی اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایوارڈز کا اعلان پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا جو 23 مارچ 2025 کو ایک تقریب میں ایوارڈ پانے والوں کو پیش کیا جائے گا۔

صدر مملکت نے سائنس اور انجینئرنگ، تعلیم، طب، آرٹس، ادب، کھیل، سماجی خدمات اور انسان دوستی، کاروباری افراد، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمت، بہادری اور پاکستان کے لیے خدمات سمیت شعبوں میں شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔

صدر مملکت نے سابق صدر اور وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کو ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔

انہوں نے حال ہی میں پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے ہلال امتیاز اور کوہ پیما مراد سدپارہ کو اسپورٹس کیٹیگری میں ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا۔

دریں اثنا،معروف کوہ پیما مراد سدپارہ کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز دیا جائے گا، جو پیر کی صبح گلگت بلتستان کی چوٹی پر ایک حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

صدر زرداری نے مرحوم شاعر ناصر کاظمی کو ادب کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز اور سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود کو پاکستان کے لیے خدمات پر ہلال پاکستان سے نوازنے کا اعلان کیا۔

ان کے علاوہ جن معروف شخصیات کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ان میں گلوکارہ فریحہ پرویز (تمغہ حسنِ کارکردگی)، مرحوم سماجی شخصیت حنید لاکھانی (ستارہ امتیاز)، معروف کاروباری و سماجی شخصیت حسین داؤد (ہلالِ امتیاز)، فلم ساز، لکھاری اور سیاستدان جاوید جبار (ہلالِ امتیاز)، بیرسٹر ظفر اللہ (تمغہ امتیاز) اور ڈاکٹر زریاب سیٹنا (ہلالِ امتیاز) شامل ہیں۔