وطنِ عزیز کے نام ماہرہ خان کا خصوصی پیغام
اداکارہ ماہرہ خان کی نئی پوسٹ کی دھوم
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 78واں یومِ آزادی کے موقع پر وطن عزیز سے اظہار محبت کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
14 اگست بروز بدھ ملک بھر میں پاکستان کی آزادی کا جشن منایا گیا، اس خوشی کے موقع پر نہ صرف بچوں میں محبت کا جذبہ دیکھا گیا بلکہ بڑے بھی اس جوش و جذبے کا اظہار کرنے سے کسی سے پیچھے نہ رہے۔
گلیوں، محلوں اور شاہ راہوں کو سبز ہلالی پرچموں ، لائٹوں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر جشنِ آزادی کی خوشی شوبز ستاروں نے بھی خوب سج سنور کر منائی اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور پیغامات سے اس دن کو مزید خاص بنادیا۔
ماہرہ خان کی یوم آزادی پر خصوصی پوسٹ:
یوم آزادی کے موقع پر، ہمسفر کی مشہور اسٹارلیٹ نے تھرو بیک پورٹریٹ شیئر کیا جس میں وہ پہاڑی علاقوں کی خوبصورتی میں کھوئی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
سیاہ شرٹ اور ڈینم جینز میں ملبوس اداکارہ ریتیلی جگہ موجود ہیں جبکہ عقب میں دیو ہیکل خوبصورت پہاڑ اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے نظر آرہے ہں۔
وطن عزیز کے نام ماہرہ خان کا پیغام:
تھروبیک تصویر جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،’میرے پیارے مادر وطن، میں جہاں بھی جاتی ہوں، میں تمہیں فخر سے اپنی پیٹھ پر اٹھائے رکھتی ہوں۔ اس خوبصورت سرزمین کے لیے آپ کا شکریہ جسے میں اپنا گھر کہہ سکتی ہوں’۔
ملک میں جاری سیاسی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ، ’مجھے افسوس ہے کہ ہم نے آپ کو کئی بار مایوس کیا ہے۔ دعا ہے کہ ہم سب آپ کے بہتر نگران بننا سیکھیں۔ آپ خوشحال اور ترقی کی منازل طے کریں، امن اور اتحاد ہو اور ہم آپ کے جھنڈے کے سبز اور سفید حصے کو ہمیشہ برقرار رکھیں۔‘
صارفین کا ردعمل:
دوسری جانب ماہرہ خان کے اس پیغام کو نہ صرف پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے بلکہ بھارتی شائقین بھی ماہرہ خان کی پوسٹ پر محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 28 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 48 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟