ہالی ووڈ اسٹار کے گھر بھی ہیں شاندار
روپے پیسے اور شہرت کی چکا چوند کے عادی ہالی ووڈ اسٹارز کا لائف اسٹائل بھی شاہانہ ہوتا ہے اور ان کا گھرانہ بھی ۔ ہزاروں گز پر مشتمل گھروں میں شاید ایک دو افراد ہی رہتے ہوںگے اوران کی ڈھیروں مصروفیت کے باعث ان کے شاندار گھروں کے درو دویوار اپنے مالکان کی راہ تکتے ہوںگے۔ ایک نظر ڈالتے ہیں کچھ چنیدہ سیلبیریٹیز کے گھروں پر ، جن کی تفصیلات شاید آپ کے ہوش اڑا دیں۔
سیلین ڈیون
ٹائٹینیک کا مشہور زمانہ گانا’’ مائی ہارٹ ول گو آن‘‘ گانے والی کینیڈا کی سلین ڈیون کے گھر کی چکا چوند بھی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے۔ جیوپیٹر آئی لینڈ میں واقع گھر کا سائز 20,000مربع فٹ ہے۔ 2017 میں اس کی قیمت 28 ملین ڈالر تھی۔ اس گھرمیںشیشے کی دیواریں، 13 بیڈرومز، 14 باتھ رومز پر مشتمل یہ گھر بہاماس اسٹائل سے متاثر ہے، جس میں ایک شاند ار واٹر پارک ہےاور 5 لاکھ گیلن پانی اس کیلئے درکار ہوتاہے۔ اس میں دو سوئمنگ پولز، دو واٹر سلائڈز ، ایک دریا ، واٹر کینن اورایک ٹری ہائوس ہے۔
ٹیلر سوئفٹ
امریکن سنگر اور سونگ رائٹر ٹیلر سوئفٹ کے اس وقت انسٹا گرام پر 107 ملین فالوورز ہیں ۔ بیورلی ہلز ، کیلیفورنیا میں تقریبا 11 ہزار مربع فٹ پر مشتمل اس گھر کی قیمت 2015 میں 25 ملین ڈالرتھی۔ اس گھر کی سابقہ مالک ایم جی ایم کا بانی سیموئل گولڈ وائن تھا۔ یہ1934 کے ہالی ووڈ لیجنڈ کلرک گیبل اور چارلی چپلن کے پڑوس میں واقع ہے۔یہ گھر 1947 کی آسکرایوارڈ یافتہ فلم ’’ The Best Years of Our Lives‘‘ کیلئے استعمال ہو چکاہے۔
کینڈل جینر
مشہور ماڈل کینڈل جینر کے اس گھر کی قیمت 6.2 ملین پائونڈ ہے ۔4800 مربع فٹ پر واقع یہ گھر 6 بیڈ ررومزاور 5 باتھ رومز پر مشتمل ہے ۔ اس میں سوئمنگ پول بھی ہے۔ یہ گھر پہلے ایملی بلنٹ کی ملکیت تھا۔
جارج کلونی
جارج کلونی ایک امریکی اداکار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر ، ایکٹیوسٹ، بزنس مین اور سماجی خدمات میں پیش پیش ایک مہذب انسان ہیں۔ جارج کلو نی اور امل علام الدین کی محبت کی کہانی دنیا بھر میں مشہورہے۔اس جوڑے نے برطانوی مضافات میں 10 ملین ڈالر کا ایک شاندار گھر خریدا ہے۔ چار ایکڑ پر مشتمل یہ جزیرہ نما گھر تھماس میں لندن سے 40 میل دورہے ۔
جارج کی اس پراپرٹی میں ایک سنیما ، ایک نیا پول ہائوس اور ایک گرانڈ ٹیرس ہے۔جارج نے 10.7ملین ڈالر مالیت کے مینشن کی حفاظت کیلئے اعلیٰ ترین حفاظتی اقدامات کئے ہیں اور سیکیورٹی آرگنائزرز کی جانب سے جوڑے کو باڈی گارڈ ز کے بغیر گھر سے نکلنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔جارج کلونی کا کہنا ہے کہ ان سے زیادہ سیکیورٹی کی ضرورت انکی اہلیہ کو ہے۔
بروس ولس
مغربی جرمنی میں پیدا ہونے والے امریکی اداکا ر بروس ولس پروڈیوسر اور سنگربھی ہیںاور ڈیمی مور کے سابق شوہر بھی رہ چکے ہیں۔بروس ولس کا بیورلی ہلز کا گھر ہسپانوی طرز تعمیر کا شاہکارہے جس کی راہداریاں محرابی ، چھتیں ٹائلز کی اور ایک دل لبھانے والا صحن ہے۔ یہ گھر کلاسک اور ماڈرن لائف اسٹائل کا امتزاج ہونے کے باعث بہت سوں کا خواب ہے۔
