انفوٹینمنٹ

تعلیمی میدان میں بھارتی فنکار کون کس سے آگے؟

بالی وڈ اداکاروں کی تعلیمی قابلیت نے لاکھوں فینز کو حیران کردیا۔

ایمن ملک

تعلیمی میدان میں بھارتی فنکار کون کس سے آگے؟

بالی وڈ اداکاروں کی تعلیمی قابلیت نے لاکھوں فینز کو حیران کردیا۔

بالی وڈ اداکاروں کی تعلیمی قابلیت نے لاکھوں فینز کو حیران کردیا۔
بالی وڈ اداکاروں کی تعلیمی قابلیت نے لاکھوں فینز کو حیران کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری یوں تو اپنے ورسٹائل فنکاروں کی لازوال پرفارمنس کے سبب کافی مشہور ہے ہی تاہم یہ مایا ناز فنکار صرف اداکاری میں ہی نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

جی ہاں فلم انڈسٹری کے باصلاحیت فنکار جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے  وہ تعلیمی میدان میں بھی قابل تعریف کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

تو آئیے  نامور فنکاروں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں جانتے ہیں۔

اداکار امیتابھ بچن:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

 بالی وڈ فلم نگری کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن نہ صرف ایک ورسٹائل اداکار ہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔

امیتابھ بچن نے  کیرئیر کے سنہرے دور میں نہ صرف کئی فلموں میں اداکاری کی ہے بلکہ کئی فلموں میں بطور راوی اپنی متاثر کن آواز بھی دی ہے۔اداکار کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے  نے دہلی یونیورسٹی کے کیروری مال کالج سے آرٹس اور سائنس میں دو ڈگریاں حاصل کیں۔ 

جبکہ  انہیں آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا ہے۔

اداکار شاہ رخ خان:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

بھارتی فنکاروں کا ذکر آئے اور شاہ رخ خان کا نام نہ لیا جائے ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟ کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کا شمار بھی بھی تعلیم یافتہ بھارتی فنکاروں کی فہرست میں ہوتا جنہوں نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنے نام کا لوہا منوایا بلکہ تعلیمی میدان میں بھی حیران کن کارنامہ سرانجام دیا۔

رومانس کے بادشاہ کنگ خان اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اکنامکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ہنس راج کالج، دہلی پہنچ گئے۔

صرف یہی نہیں بلکہ  انہوں نے ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے نئی دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی داخلہ لیا لیکن فلموں میں کام کرنے کے لیے اسے ادھورا چھوڑ دیا۔

انکی تعلیمی قابلیت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ  اداکار شاہ رخ خان نیشنل اسکول آف ڈراما، دہلی کے سابق طالب علم بھی رہے ہیں۔ ’

اداکارہ ودیا بالن:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

کئی دہائیوں پر محیط کیرئیر میں سپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی تعلیم یافتہ فنکاروں کی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے تعلیمی میدان میں اپنے نام کا لوہا منوایا۔

’ڈرٹی پکچر’ کی اداکارہ وریا بالن کی تعلیمی حیثیت کی بات کریں تو انہوں نے ایس ٹی  زیویئر کالج سے سماجیات میں گریجویشن کی اور اس کے بعد ممبئی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

اداکار جان ابراہم:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

تعلیم یافتہ فنکاروں کی بات ہو تو اداکار جان  ابراہیم کا نام کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے؟ماڈلنگ کے کامیاب کیریئر کے بعد، جان ابراہم نے 2003 میں تھرلر فلم جِسم کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

 جہاں تک ان کی تعلیمی قابلیت کا تعلق ہے، انہوں نے  جے ہند کالج، ممبئی یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈگری حاصل کی  ہے جس کے بعد انہوں نے نرسی مونجی کالج سے ایم بی اے کی ڈگری مکمل کی۔

اداکار و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

انتفاقاً اداکاری کے شعبے میں اپنے قدم رکھنے کے بعد اداکاری سے اپنے نام کا لوہا منوالے والی بھارتی اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا بھی تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا  نے انگلینڈکے  مانچسٹر بزنس اسکول سے بزنس، فنانس اور اکنامکس میں ٹرپل آنرز کی ڈگری حاصل کی ، یہاں تک کہ انہوں نے 2009 میں ہندوستان واپسی پر یش راج فلمز کے ساتھ تعلقات عامہ کے مشیر کے طور پربھی  کام کیا۔

اداکار آیوشمان کھرانہ:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

2020 میں دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے والے بھارتی اداکار  آیوشمان کھرانہ بھی بی ٹاؤن کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکاروں میں شامل ہیں۔ ڈی اے وی کالج، چندی گڑھ سے انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، اداکار نے پنجاب یونیورسٹی کے اسکول آف کمیونیکیشن اسٹڈیز سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی

اداکار وکی کوشل:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

بھارتی ایکشن ڈائریکٹر شام کوشل اور ان کی اہلیہ وینا کوشل کے بیٹے وکی کوشل نے اگرچہ کہ اپنا بچپن مشکلات میں گزارا تاہم اس کے باوجود انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

وکی کوشل کے تعلیمی قابلیت کی بات کریں تو انہوں نے  راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہی انہوں نے متعدد فلموں میں معمولی کردار کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

اداکار رندیپ ہوڈا:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

میڈیکل سرجن کے گھر میں آنکھ کھولنے والے بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ بھارتی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

رندیپ ہوڈا کے والد جو کہ ایک کامیاب میڈیکل سرجن ہیں اور بہن خود ایک ڈاکٹر ہیں یہی وجہ تھی کہ ان سے بھی یہی امید لگائی گئی کہ رندیپ ہوڈا بھی ڈاکٹریٹ کے پیشے کو اپنائیں گے۔

تاہم رندیپ ہوڈا دہلی پبلک اسکول، نئی دہلی میں اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعدمیلبورن آسٹریلیا چلے گئے جہاں سے انہوں نے مارکیٹنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور اسی کالج سے بزنس مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

اداکارہ سوہا علی خان:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

اداکارہ سوہا علی خان کا نام بھی تعلیم یافتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں ،تجربہ کار اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان منصور علی خان کی بیٹی اداکارہ اور مصنفہ  سوہا علی خان نے بالولی کالج، آکسفورڈ میں جدید تاریخ کا مطالعہ کیا اور لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

اداکارہ کریتی سینن:

فوٹو: گوگل
فوٹو: گوگل

اداکارہ کریتی سینن بھی ان پڑھی لکھی فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی تیر مارا۔

اداکارہ کریتی سینن نے   جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔