اسکینڈلز

ارشد وارثی نے ٹالی وڈ سُپر اسٹار پربھاس کو ‘جوکر‘ کہہ دیا

فلم کالکی میں پربھاس کا کردار مجھے بلکل بھی متاثر نہ کرسکا، ارشد

Web Desk

ارشد وارثی نے ٹالی وڈ سُپر اسٹار پربھاس کو ‘جوکر‘ کہہ دیا

فلم کالکی میں پربھاس کا کردار مجھے بلکل بھی متاثر نہ کرسکا، ارشد

فلم کالکی میں پربھاس کا کردار مجھے بلکل بھی متاثر نہ کرسکا، ارشد
فلم کالکی میں پربھاس کا کردار مجھے بلکل بھی متاثر نہ کرسکا، ارشد

27 جون کو اپنی ریلیز کے ساتھ ہی عالمی باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم ‘کالکی 2898 AD‘ کے ہیرو اور  ٹالی وڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پرابھاس کے حوالے سے اداکار ارشد وارثی نے حیران کُن دعویٰ کردیا۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کرنے والے بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ‘کالکی 2898 AD‘ میں 'بھیروا' کا کردار ادا کرنے والے ٹالی وڈ سپر اسٹار  پربھاس پوری فلم میں محض ’جوکر‘ لگ رہے تھے۔

 اداکار ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ‘انہوں نے فلم ‘کالکی 2898 AD‘  دیکھی تو ہے لیکن فلم انہیں متاثر کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

انہوں نے فلم کے کرداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں پرابھاس بلکل جوکر لگ رہے تھے جن کے کردار کے ڈائیلاگ، باڈی لینگویج اور حلیہ سب بے ڈھنگے تھے۔

امیتابھ بچن کا کردار

 ارشد وارثی نے  فلم میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اداکاری اور کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں مجھے صرف  امیتابھ بچن کے کردار  اشوتھاما  پسند آیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ میں پربھاس کےکیریکٹر سے بلکل بھی متاثر نہیں ہوا، ان کے کردار کو اور بہتر انداز میں لکھنا چاہیے تھا کیونکہ میں فلم میں انہیں ‘میل گبسن‘ کے انداز میں دیکھنے کا خواہاں تھا۔

واضح رہے کہ فلم ‘کالکی 2898 AD‘ بھارتی سینما کی اب تک کی سب سے کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

فلم نے دنیا بھر میں 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا، اس فلم میں امیتابھ بچن، پربھاس، دیپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔