ربیکا کی لائف سے حسین کا پتہ کٹ گیا؟ بریک اپ کی خبریں
’حسین آئے ہیں’ کے بعد اب ’حسین چلے گئے ’کے نعرے بلند
پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کی مشہور شخصیت ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی ٹوٹنے کی افواہیں سرگرم ہوگئیں۔
ٹک ٹاکر ربیکا خان ان خوش قسمت شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے راتوں رات ترقی کی منازل طے کیں۔
نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں شرکت کرنے کے بعد ربیکا خان کی قسمت کاستارہ ایسا چمکا کہ لوگوں نے انہیں راتوں رات اسٹار بنتے دیکھا۔
ربیکا خان اور حسین ترین کی پہلی ملاقات:
حال ہی میں ٹک ٹاکر ربیکا خان نے ٹک ٹاک اسٹار حسین ترین سے شہانہ انداز میں منگنی کی۔
گیم شو میں ملاقات اور پھر دوستی کے بعد یہ جوڑا محبت کے رشتے میں بندھ گیا اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کے قسمیں وعدے کرلیےاور اپنی اسی محبت اور وعدوں کی لاج رکھتے ہوئے ربیکا اور حسین نے دنیا کے سامنے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنا کر اپنے رشتے کو نیا نام دیا۔
منگنی کی ان گنت تقریبات:
ربیکا خان اور حسین ترین کی تقریبات کا آغاز 25 مئی کو منعقدہ 'بات پکّی' سے ہوا جس کے بعد 31 مئی کی رات دونوں کی 'ڈھولکی' ہوئی اور اس کے بعد 'قوالی نائٹ' اور 'ڈانڈیاں نائٹ' میں بھی دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔
ڈانڈیاں نائٹ کے بعد ایک اور 'ڈھولکی' ہوئی اور پھر مہندی کی رسم ہوئی جس میں ربیکا نے حسین ترین کے نام کی مہندی لگائی اور مداح نکاح کی تصاویر جاری ہونے کا انتظار کرنے لگے لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ سب کو حیران کرگیا۔
24 مئی کی شام سے شروع ہونے والی شاندار تقریب میں ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح نہیں ہوا بلکہ دونوں کی منگنی ہوئی اور اپنی ایک ویڈیو میں ربیکا خان نے اعلان کیا کہ 'یہ ان کی چند روز سے جاری تقریبات کے سلسلے کی آخری تقریب ہے جو سب سے زیادہ گرینڈ ہے'۔
ربیکا اور حسین کے بریک اپ کی افواہیں:
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ربیکا خان نے ریل شیئر کی جس نے نہ صرف انکے اور حسین کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو جنم دے دیا بلکہ ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین ربیکا سے اظہار ہمدردی بھی جتاتے نظر آئے۔
مذکورہ ریل میں ربیکا اپنی محبت سے انسٹاگرام پر بات چیت کر رہی تھیں جو ان سے کہتا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں تمہیں کبھی نہیں چھوڑونگا، جس کے جواب میں ربیکا ان سے بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ واقعی؟
تھوڑی ہی دیر میں کہانی کا رخ بدلتا ہے اور ہنستی مسکراتی ربیکا کو آنسوؤں کے سمندر میں ڈوبا دیکھا گیا جس کی وجہ زندگی بھر ساتھ نبھانے کے وعدے کرنے والے شخص کا انہیں چھوڑ کر چلے جانا تھا۔
ربیکا نے ریل شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں مبہم اموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ،’یہ کیسا جھوٹ ہے؟’
صارفین کا ردعمل:
دوسری جانب انسٹاریل سوشل میڈیا کی زینت بننے کی دیر تھی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ ربیکا کو چھوڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ انکے منگیتر حسین ترین ہیں۔
ایک صارف نے ربیکا خان نے ڈائیلاگ کی نقل کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ،’حسین آئے ہیں کے بعد اب حسین چلے گئے ہوگیا۔’
ایک اور صارف نے لکھا کہ،’ٹرینڈ چل رہا ہے کیا بریک اپ کیا؟’



