فلم / ٹی وی

نادیہ خان کی ’جینٹلمین’ پر کڑی تنقید، خالد انعم بھی بول پڑے

میرے کردار پر منفی اور منثبت دونوں کمنٹس ملے

Web Desk

نادیہ خان کی ’جینٹلمین’ پر کڑی تنقید، خالد انعم بھی بول پڑے

میرے کردار پر منفی اور منثبت دونوں کمنٹس ملے

میرے کردار پر منفی اور منثبت دونوں کمنٹس ملے
میرے کردار پر منفی اور منثبت دونوں کمنٹس ملے

گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’جینٹلمین’ میں اداکار خالد انعم کو یمنیٰ زیدی عرف ’زرناب’ کے والد کا کردار ادا کرنے پر نادیہ خان کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈراما سیرل جینٹلمین میں نیور اینکر زرناب جو کہ اسسٹنٹ کمشنر فارس کی منگیتر ہونے کے باوجود ایک غنڈے ہمایوں سعید عرف اقبال منا کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

جینٹلمین کی کہانی کا مختصر احوال:

بیٹی کی محبت کو مدنظر رکھتے ہوئے زرناب کے والد نے فارس سے منگنی ختم کرنے کے بعد زرناب اور اقبال منا کیلئے راہیں ہموار کرنا شروع کردیں اور بیٹی کیساتھ غنڈے کے گھر پر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

باپ کا بیٹی کو اس حد تک سپورٹ کرنا کہ غنڈے کیساتھ گھومنے پھرنے اور اسکے گھر تک جانے کی اجازت دینا اداکارہ نادیہ خان کو ہضم نہ ہوا اور انہوں نے خالد انعم کو بطور والد کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

نادیہ خان کا مؤقف:

ڈرامے کی کہانی پر بات کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہناتھا کہ خالد انعم کا کردار انہیں کچھ ہضم نہ ہوا، ایک باپ خود اپنی بیٹی کو محبت کرنے پر مجبور کررہا ہے۔

نادیہ خان نے تلخ لہجے میں مزید کہا کہ ابا چاہ  رہے ہیں بیٹی کو غنڈے کیساتھ کمرے میں بند کرکے کنڈی لگادیں، کیونکہ اب ابا چھچھوری حرکتیں کرنے پر اتر آئے ہیں، بےشرمی کی بھی حد ہوتی ہے۔

خالد انعم کا بیان:

نادیہ خان کا ڈراما جینٹلمین پر مؤقف سامنے آنے کے بعد سینئر اداکار خالد انعم نے بھی لب کشائی کردی۔

خالد انعم کا شمار پاکستان کے سینئر اداکار اور سابق گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جو تقریباً دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے میڈیا انڈسٹری سے جڑے رہے۔

حال ہی میں خالد انعم سمتھنگ ہاٹ کے شو ہاٹ ٹاک ود حسن چوہدری میں نظر آئے۔ شو کے دوران، انہوں نے ان مشہور شخصیات کے بارے میں گفتگو کی جو ڈراموں پر بلا ضرورت تنقید کرتے ہیں۔

خالد انعم کا زرناب کے والد کا کردار اداکار کرنے کے بعد ملنے والی تنقید پر کہنا تھا کہ،’جنٹلمین کے لیے فیڈ بیک اب تک بہت اچھا رہا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگ ترقی پسند باپ کے کردار کو سراہ رہے ہیں کیونکہ وہ ایک مضبوط آدمی ہے۔’

لوگوں نے میرے کردار کو منفی لیا:

خالد انعم نے نادیہ خان کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ،’ تاہم ٹی وی پر ایک اور شو ہے جہاں اداکارہ ڈراموں پر تنقید کرتی ہیں اور ان کے مطابق یہ بہت برا کردار ہے جو اپنی بیٹی کو ایک مرد کے ساتھ افیئر میں دھکیل رہا ہے۔میرا ماننا ہے کہ  یہ ان کی رائے ہے انہوں نے اسے منفی طور پر لیا’۔

خالد انعم نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ،’80 کی دہائی میں جب ہم تھیٹر کی تربیت حاصل کرتے تھے تو ہم نے سیکھا کہ ایک جائزہ نگار کو ڈرامہ پر تنقید کرنے کے لیے کافی اہل ہونا چاہیے۔ اگر کسی نے تھیٹر کا مطالعہ نہیں کیا ہے تو وہ اس کا جائزہ لینے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ تنقید صرف وہی شخص کر سکتا ہے جس نے اداکاری اور تھیٹر کا مطالعہ کیا ہو۔’

تازہ ترین