انفوٹینمنٹ

بڑی عمر میں شادی کرنے والی بھارتی اداکارائیں کون؟

وہ اداکارائیں جنہوں نے یہ ثابت کردیا کہ شادی کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی

ایمن ملک

بڑی عمر میں شادی کرنے والی بھارتی اداکارائیں کون؟

وہ اداکارائیں جنہوں نے یہ ثابت کردیا کہ شادی کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی

وہ اداکارائیں جنہوں نے 35 سال کے بعد شادی کر کے ثابت کر دیا کہ شادی کے بندھن میں عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی
وہ اداکارائیں جنہوں نے 35 سال کے بعد شادی کر کے ثابت کر دیا کہ شادی کے بندھن میں عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی

شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارائیں اپنی کیرئیر کو روشن کرنے اور خوب نام کمانے کا خواب سجائے بیٹھی ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی فنکار اس دولت اور شہرت کو حاصل کرنے کے لیے شادی جیسے خوبصورت بندھن میں بندھنا اپنے لیے ایک قید سمجھتے ہیں۔

شوبز اداکاراؤں کا ماننا ہے کہ اگر وہ شادی کرلیں گی تو ازدواجی زندگی کے مسائل اور بچوں کی پرورش انکے کیرئیر میں بڑی رکاوٹ کا سبب بن جائے گی۔

تاہم کئی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے دیر سے ہی سہی لیکن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر یہ بات ثابت کردی کہ شادی کرنے کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی۔

آئیے ان بھارتی حسیناؤں کے بارے میں جانتے ہیں جنہوں نے 35 برس کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ مونا سنگھ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ مونا سنگھ کا نام ان اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے جنہوں نے تاخیر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

فلم ’تھری ایڈیٹس’ کی اداکارہ مونا  سنگھ نے دسمبر 2019 میں اپنے قریبی دوست اور انویسٹمنٹ بینکر  شیام گوپالن کے ساتھ اس وقت شادی کی جب وہ 38 سال کی تھیں۔مونا سنگھ اور انکے بوائے فرینڈ نے کچھ سال تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مونا سنگھ نے شادی کرکے یہ بات ثابت کردی کی نجی اور پروفیشنل زندگی کو ایک ساتھ لے کر چلا جاسکتا ہے، اور یہ بھی کہ شادی کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی۔

اداکارہ گوہر خان:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشہور بھارتی فلم اور ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ گوہر خان نے 2020 میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران زید دربار سے شادی کی۔

گوہر خان نے زید سے شادی کا یہ فیصلہ 37 سال کی عمر میں لیا اور خوشحال زندگی گزار کر تمام دقیانوسی تصورات کو توڑ ڈالا۔

اداکارہ نینا گپتا:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ نینا گپتا بھی ان حسیناؤں میں شامل ہیں جنہوں نے بڑھتی عمر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

پنچائیت کی اداکارہ نینا گپتا کے ازدواجی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے 54 برس میں  چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ وویک مہرا سے 2008 میں شادی کی جب اداکارہ کی عمر 54 برس تھی۔

اداکارہ کشور مرچنٹ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ٹیلی ویژن کی خوبصورت ترین اداکاہ کشور مرچنٹ نے بھی عمر کو محض ہندسہ قرار دے کر تاخیر سے ہونے والی اپنی شادی کو کامیاب بنا دیا۔

چند سال ڈینٹنگ کے بعد اداکارہ کشور نے 35 سال کی عمر میں سویاش رائے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ یوویکا چودھری:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اوم شانتی اوم کی اداکارہ یوویکا چودھری نے بگ باس کنٹسٹنٹ اور بھارتی ماڈل پرنس نرولا سے محبت کے رشتے میں بندھنے کے چند سال بعد 35 برس کی عمر میں سال 2018 میں شادی کرلی۔

اداکارہ کویتا کوشک:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

’ایف آئی آر ’ کی اداکارہ کویتا کوشک کا نام بھی تاخیر سے شادی کرنے والی کامیاب ترین حسیناؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔

کویتا کوشک نے  جنوری 2017 میں 36 سال کی عمر میں  اپنے قریبی  دوست کیساتھ شادی کی۔ اداکارہ کو آخری بار بگ باس 14 میں بطور کنٹسٹنٹ دیکھا گیا تھا۔

شویتا تیواری:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کسوٹی زندگی کی اداکارہ شویتا تیواری کا نام کون فراموش کرسکتا ہے؟ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ اداکارہ شویتا تیواری نے 33 برس کی عمر میں ابھیناؤ کوہلی سے 2013 میں شادی کی، تاہم ابھیناؤ سے شادی سے قبل اداکارہ کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔