خوبصورتی میں چار چاند لگائے بلش آن کا صحیح شیڈ
بلش خریدتے وقت اسے چیک کرلیں۔
ہر قسم کی جلد کو صحت مند اور چمکتا ہوا روپ دینے کے لیے بلش آن کا صحیح انتخاب اور اسے بہترین طریقے سے استعمال کرنا ضروری ہے۔
گوری رنگت والی خواتین کسی بھی رنگ کا بلش آن استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ ان پر سرخ، گلابی، بیچ، حتیٰ کہ گہرے کتھئی یا چاکلیٹی شیڈز بھی خوبصورت لگتے ہیں۔
لیکن گہری رنگت والی خواتین اگر ڈارک رنگ کے بلش آن کا استعمال کریں گی تو ان کی رنگت اور بھی گہری اور دبتی ہوئی نظر آ سکتی ہے۔
اس لیے گہری رنگت والی خواتین کو چاہیے کہ بلش کا انتخاب اپنی جلد کی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ برونز پیچ شیڈ تقریباً ہر سانولی رنگت پر لگتا ہے۔
بلش خریدتے وقت، اسے چیک کرنے کے لیے اپنی کلائی یا رخسار کی نچلی ہڈی پر برش سے متوازن اسٹروک لگائیں۔ ہمیشہ معیاری برانڈز کا اعلیٰ کوالٹی کا بلش آن خریدیں۔
چکنی جلد والی خواتین پاوڈر بلش، جبکہ خشک جلد والی خواتین کریم بلش کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ، چہرے کی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلش لگانا بھی ضروری ہے۔ لمبے چہرے والی خواتین بلش برش کو رخسار سے کانوں کی طرف چوڑائی کے رُخ پر، جبکہ چوڑے چہرے والی خواتین بلش برش کا ایک اسٹروک کنپٹیوں سے جبڑوں کی طرف اور دوسرا اسٹروک جبڑوں کی نچلی ہڈی پر لگائیں،
اور ہلکا ہلکا آخری اسٹروک رخسار سے کان کی جانب کریں۔ گول اور بیضوی چہرے والی خواتین بلش آن لگاتے ہوئے اپنے رخسار کی اُن ہڈیوں پر برش سے اسٹروک لگائیں جو ہنستے یا مسکراتے ہوئے اُبھر آتی ہیں۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام