انفوٹینمنٹ

جینیلیا کا بھائی سے رکشھا بندھن کا تحفہ لینے سے انکار

اداکارہ کی بھائی کے ساتھ ویڈیو وائرل

Web Desk

جینیلیا کا بھائی سے رکشھا بندھن کا تحفہ لینے سے انکار

اداکارہ کی بھائی کے ساتھ ویڈیو وائرل

اداکارہ نے اپنے بھائی کو راکھی باندھنے کے بعد تحفہ لینے سے انکار کیا۔
اداکارہ نے اپنے بھائی کو راکھی باندھنے کے بعد تحفہ لینے سے انکار کیا۔

اداکارہ جینیلیا دیش مکھ کا بالی وڈ کریئر تو انتہائی مختصر ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

انہوں نے سال 2003 میں فلم ’تجھے میری قسم’ سے بالی وڈ ڈیبیو کیا لیکن سب سے زیادہ شہرت عمران خان کے ساتھ فلم جانے تو یا جانے نا سے پائی۔

جینیلیا ڈسوزا نے 3 فروری 2012 کو اپنے ساتھی اداکار ریتیش دیشمکھ سے پسند کی شادی کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ 

تاہم ان کے شوہر رتیش دیش مکھ بالی وڈ میں سرگرم اداکار ہیں اور دونوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

 جینیلیا اور ریتیش کی جوڑی اپنے ہنسی مذاق کے سبب بالی وڈ مداحوں کو بہت پسند ہے۔

گزشتہ روز بھارت میں رکشھا بندھن کا تہوار منایا گیا جس میں لڑکیاں اپنے یا منہ بولے بھائیوں کو راکھی باندھتی ہیں، جس کے جواب میں بھائی اپنی بہنوں کو تحفے دیتے ہیں۔

اس موقع کی جینیلیا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں وہ اپنے بھائی کو راکھی باندھنے کے بعد ان سے تحفے کی رقم لینے سے مسلسل انکار کررہی ہیں۔

جینیلیا کی جانب سے رکشھا بندھن کا تحفہ نہ لینے کی وجہ یہ تھی کہ عنقریب ان کی سالگرہ آنے والی ہے اور وہ اپنے بھائی کو کہہ رہی تھی کہ اس تحفے کو وہ ان کی سالگرہ پر دینے کے لیے رکھ لیں۔

دونوں بہن بھائی اپنی اپنی بات پر اصرار کرتے نظر آئے جس کے بعد جینیلیا اور بھائی سے رقم کا لفافہ پکڑنا ہی پڑا اور پھر وہ ان کے گلے لگ گئی۔

بھائی کی اتنی پرواہ کرنے والی بہن کی یہ ویڈیو مداحوں کو خوب پسند آئی اور انہوں نے دونوں بہن بھائی کے درمیان بونڈنگ اور محبت کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ جینیلیا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کر کے بھی ان سے محبت کا اظہار کیا۔