انفوٹینمنٹ

بالی وڈ اداکاروں کی پہلی تنخواہ جانیے

نامور فنکاروں کے معمولی معاوضے نے مداحوں کو حیران کردیا

ایمن ملک

بالی وڈ اداکاروں کی پہلی تنخواہ جانیے

نامور فنکاروں کے معمولی معاوضے نے مداحوں کو حیران کردیا

نامور فنکاروں کے معمولی معاوضے نے مداحوں کو حیران کردیا
نامور فنکاروں کے معمولی معاوضے نے مداحوں کو حیران کردیا

عموماً شوبز اور فلمی فنکاروں کے رہن سہن اور عیش عشرت سے بھر پور زندگی کو دیکھ کر یہ گمان کیا جاتا ہے کہ انہیں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے معاوضہ ملتا اور شاید ملنا بھی چاہیے کیونکہ انہیں فنکاروں نے اپنی مہارت سے نہ صرف سینما کے رونقیں بڑھائیں ہیں بلکہ اپنے اپنے ملک  کا نام بھی فخر سے بلند کردیا ہے

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی فنکار اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں معمولی معاوضہ وصول کرتے تھے؟

جی ہاں یہاں ہم بات کرنے جارہے ہیں ایسے فنکاروں کی جنہوں نے محض سو یا ہزار روپے سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور آج انکا نام ایشیا کے امیر ترین اور کامیاب فنکاروں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

بالی ووڈ اداکاروں کی پہلی تنخواہوں پر ایک نظر:

گلیمر اور شہرت کے پیچھے کامیابی کی انتھک جستجو چھپی ہوئی ہے، جہاں اداکار اپنے کیرئیر کے عروج تک پہنچنے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔

 اس مشکل سفر میں سخت تربیت، ان گنت آڈیشنز، اور ان کے ہنر کو عزت دینے کے لیے انتھک لگن شامل ہے۔ سیٹ پر طویل گھنٹوں سے لے کر شدید جسمانی تبدیلیوں تک، اداکار ہر کردار میں اپنا دل اور جان ڈالتے ہیں، یہاں تک کے اکثر ذاتی وقت اور سکون کی قربانی دیتے ہیں۔

 یہاں، ہم بالی وڈ کے 10 ایسے اداکاروں کی پہلی تنخواہوں کی بات کرتے ہیإ جنہوں نے اپنے خوابوں کو ایک شاندار حقیقت میں بدلتے ہوئے کامیابی کی سیڑھی چڑھی۔

اداکار شاہ رخ خان:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور  رومانس کے بادشاہ اداکار شاہ رخ خان نے بلاشبہ چھوٹی اسکرین سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آج کے دور میں شہنشاہ کہلائے جانے لگے۔

کئی سپر ہٹ  فلمیں دینے والے اداکار شاہ رخ خان جو آج لاکھوں نہیں کروڑوں، اربوں مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں انکی پہلی تنخواہ محض دو ہندسوں پر مشتمل تھی۔

جی ہاں ماضی کے ایک انٹرویو میں کنگ خان نے ملنے والے اپنے پہلے معاوضے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ،’انہیں اپنی پہلی تنخواہ ہزاروں یا لاکھوں نہیں بلکہ محض 50 روپے ملی جس نے انکے اندر محنت کرنے کی لگن اور جستجو کو مزید بھڑکادیا۔

اداکار ریتک روشن:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکار ریتک روشن کے نام سے کون واقف نہیں؟ اپنے کیرئیر میں ایکشن سے بھرپور فلمیں دینے والے اداکار ریتک روشن کا شمار آج کے دور کے سپر اسٹارز میں کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں بطور چائلڈ ایکٹر محض 100 روپے معاوضہ ملا تھا؟جی ہاں یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ اداکار ریتک روشن میں اپنے کیرئیر کی پہلی فلم ’آشا’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس کیلئے انکو 100 روپے تنخواہ دی گئی تھی جو انہوں کے کھلونا کار خریدنے میں خرچ کردی۔

اداکار اکشے کمار:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی ان فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اداکاری سے قبل معمولی نوکری کرکے اپنے گھر کے گزر بسر میں خاندان کا ساتھ دیا۔

آج کے دور میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار اکشے کمار نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل بینکاک  میں بطور ویٹر نوکری کی جہاں سے انکو  محض 1 ہزار پانچ سو روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی۔

تاہم جب انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں اداکاری کیلئے پہلا معاوضہ 50 ہزار روپے ملا۔

اداکار امیتابھ بچن:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیجنڈری امیتابھ بچن جنہیں  "بالی ووڈ کے شہنشاہ" کے نام سے جانا جاتا ہے انہوں نے بھی اداکاری میں اپنے فن کا لوہا منوانے سے قبل پرائیویٹ فرم میں نوکری کی۔

 تجربہ کار اداکار نے حال ہی میں اپنے ابتدائی دنوں کی یاد تازہ کی اور اپنے بلاگ پر ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے 1960 کی دہائی کے اواخر میں ایک ایسے وقت کو یاد کیا جب بالی وڈ کے لیجنڈ آئیکون کولکتہ میں رہائش پذیر تھے۔

امیتابھ بچن ان دنوں کولکتہ کی شپنگ فرم میں بطور ایکزیکٹیو کام کرتے تھے جہاں سے انہیں   ماہانہ تنخواہ محض 500 روپے  ملتی تھی، تاہم کئی نیوز آؤٹ لیٹ کے مطابق اداکار کی پہلی تخواہ  1640 روپے تھی۔

علاوہ ازیں جب انہوں نے فلم نگری میں قدم رکھا تو 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم "سات ہندوستانی" کیلئے انہیں 5ہزار روہے کا چیک ملا۔

اداکار عامر خان:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ کے ’’پرفیکشنسٹ‘‘ کے نام سے مشہور  عامر خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1984 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی  فلم ’’ہولی‘‘ سے کیا۔

لاکھوں دلوں کی دھڑکن عامر خان کے پہلے معاوضے کے بارے میں بات کریں تو انہوں نےفلم انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں کی عکاسی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے  پہلی فلم "قیامت سے قیامت تک"  میں اداکاری کے عوض 11 ہزار روپے کی معمولی تنخواہ وصول کی۔

اداکار جان ابراہم:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار ایکشن موویز کے علاوہ فٹنس کیلئے مشہور اداکار جان ابراہم بھی انہی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے معمولی معاوضہ وصول کرنے سے لے کر امیر ترین شخصیت بننے تک کا سفر طے کیا۔

اداکار جان ابراہم کو پہلی تنخواہ ’11ہزار 800’ روپے ملی جو انہوں نے بیک اکاؤنٹ میں جمع کرادی۔

اداکار عمران ہاشمی:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بولڈ سینز سے مشہور بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے بھی معمولی تنخواہ وصول کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔

اداکار عمران ہاشمی نے بطور چائلڈ اسٹار اشتہار میں کام کرنے کا پہلا معاوضہ 2ہزار 500 روپے وصول کیا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی آئیکون پریانکا چوپڑا نے شہرت حاصل کرنے سے قبل بطور ماڈل اپنا پہلا معاوضہ 5 ہزار روپے وصول کیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے یہ رقم محفوظ کرکے اپنی والدہ کے سپرد کردی۔

اداکار عرفان خان:

بالی وڈ اداکار عرفان بھلے ہی کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے ہوں لیکن ان کی یادیں ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں قائم رہیں گی۔ ہوسکتا ہے کہ ہم نے ایک قیمتی جواہر کھو دیا ہو، لیکن شہرت کا ان کا شاندار سفر ہمیشہ ہمارے دلوں میں نقش رہے گا اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہیے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 ممبئی مرر کے ساتھ ماضی کے ایک انٹرویو میں عرفان خان نے اپنے پہلے معاوضے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ،’انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل  وہ جے پور میں ٹیوشن ٹیچرتھے۔ جہاں وہ ہر طالب علم کو تعلیم دینے کے 25 روپے وصول کرتے تھے۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرحوم اداکار عرفان خان کو نیشنل اسکول آف ڈراما میں اداکاری کے لیے 300 روپے ادا کیے گئے تھے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ان افراد کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں اپنے کیرئیر کے آغاز میں انتہائی کم معاوضہ ملا۔

اداکارہ کے معاوضے کی بات کریں تو  1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھرش’ میں بطور چائلڈ اسٹار عالیہ بھٹ کو 15 ہزار روپے معاوضہ ملا ۔