کھیل

سابق کرکٹر یووراج سنگھ کی بائیوپِک بنانے کا اعلان

فلم میں ان کی کرکٹر سے کینسر سروائیور تک کا سفر پیش کیا جائے گا۔

Web Desk

سابق کرکٹر یووراج سنگھ کی بائیوپِک بنانے کا اعلان

فلم میں ان کی کرکٹر سے کینسر سروائیور تک کا سفر پیش کیا جائے گا۔

سابق کرکٹر کنسر میں مبتلا ہوگئے تھے۔
سابق کرکٹر کنسر میں مبتلا ہوگئے تھے۔

بھارتی فلم سازوں نے سال 2011 میں کینسر کی تشخیص کے بعد کھیل کے میدان سے ریٹائرمنٹ لینے والے معروف کرکٹر یووراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

کرکٹ سینسیشن یووراج سنگھ کے ورلڈ کپ ہیرو سے کینسر سروائیور تک کے متاثر کن سفر کو بائیوپک فلم میں ڈھالا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کو بھوشن کمار کی ٹی سیریز پروڈیوس کرے گی اور روی بھاگچندکا اس کے شریک پروڈیوسر ہوں گے۔

42 سالہ یووراج سنگھ کی بائیوپک کے اعلان کا مقصد ان کی غیر معمولی زندگی کو بڑے پردے پر لانا ہے، جس میں لیجنڈری کرکٹر اور ان کی نمایاں کامیابیوں کو اعزاز بخشا جائے گا۔

یہ فلم یووراج سنگھ کی زندگی کے غیر معمولی حالات کو بہت بڑا ٹریبیوٹ پیش کرے گی جس میں ان کی کرکٹ کے لیے خدمات، ان کے کریئر کی جھلکیوں کو پیش کیا جائے گا جس میں 2007 کے ورلڈ کپ میں ان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے لگائے گئے 6 چھکے بھی شامل ہیں۔

یوراج سنگھ نے بائیوپک کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میری کہانی کو بھوشن جی اور روی دنیا بھر میں میرے لاکھوں مداحوں کے سامنے پیش کریں گے'.

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ یہ فلم دوسروں کو اپنے چیلنجوں پر قابو پانے اور غیر متزلزل جذبے کے ساتھ اپنے خوابوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دے گی۔'

یووراج کی بائیوپک کو فلم 'سچن: اے بلین ڈریمز' سے شہرت پانے والے روی بھاگچنڈکا شراکت داری میں پروڈیوس کررہے ہیں۔

جنہوں نے یووراج سنگھ کے ساتھ اپنے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 'یووراج کئی برسوں سے ایک پیارا دوست رہا ہے، مجھے اعزاز ہے کہ اس نے اپنے ناقابل یقین کرکٹ سفر کو سنیما کے تجربے میں ترجمہ کرنے کے لیے ہم پر بھروسہ کیا، یووی نہ صرف عالمی چیمپئن ہیں بلکہ لفظ کے ہر معنی میں حقیقی افسانہ'۔

فلم کی کاسٹ اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تاہ کچھ عرصہ قبل یووراج سنگھ نے کہا تھا کہ اینمل دیکھنے کے بعد وہ چاہیں گے کہ رنبیر کپور ان کی بائیوپک میں مرکزی کردار ادا کریں۔