پاکستان
عمران خان کا جیل میں من پسند خوراک لینے کا انکشاف
خان صاحب کو تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
عمران خان کا جیل میں من پسند خوراک لینے کا انکشاف
خان صاحب کو تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جیل میں اپنی من پسند خوراک استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق انہیں تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے، کھانا تیار کرنے کے لیے 2 مشقتی دیے گئے ہیں جو ماہر باورچی بھی ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان نے ناشتے میں تخم بالنگا اور گوند کتیرا ملا کر چقندر کا جوس نوش کیا، ساتھ ہی 2 دیسی انڈوں کا آملیٹ کھایا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ ایک برس سے جیل میں قید ہیں، انہیں 5 اگست 2023 کو توشہ خانے سے حاصل کردہ تحائف اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر جیل بھیجا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان جیل میں اپنے شب و روز اپنی ایکسرسائز بائیک پر ورزش کرنے، مطالعہ کرنے میں اور غور و فکر میں گزارتے ہیں۔
انہیں دن میں ایک گھنٹے کے لیے جیل سے متصل برآمدے میں چہل قدمی کی اجازت ہے۔ اس بارے میں کبھی کبھار اختلافات ہوتے رہے ہیں کہ ان کے اہلخانہ انہیں کتنی جلدی نئی کتابیں فراہم کر سکتے ہیں۔
کچھ ماہ قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اگست 2023 سے فروری 2024 کے دوران جیل میں ان کی خوراک پر 35 لاکھ روپے خرچ آیا تھا۔
مذکورہ دعوے پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ عمران خان کوئی مولانا فضل الرحمان ہیں جو 6 ماہ میں 35 لاکھ کا کھانا کھا گئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ قیدیوں کے لیے مخصوص اکاؤنٹ میں 80 ہزار روپے سے زیادہ جمع ہی نہیں ہوتے۔
شیر افضل مروت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ خان صاحب جیسے کفایت شعار آدمی سے یہ توقع کرنا کہ وہ 35 لاکھ کا کھانا کھا گئے فضول ہے کیوں کہ انہیں سادہ کھانا پسند ہے جس میں دہی اور سبزیاں شامل ہیں۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July




