موئسچرائزر: خوبصورتی کے سفر کا اہم ساتھی
جلد کی نوعیت کے مطابق موئسچرائزر کا انتخاب
موئسچرائزر آپ کی خوبصورتی کا ایک لازمی جزو ہے، جو جلد کو نمی فراہم کرکے اسے نرم و ملائم رکھتا ہے۔ سرد اور خشک موسم میں جلد کو موئسچرائز کرنا ضروری ہوجاتا ہے، مگر کیا آپ واقعی موئسچرائزر لگانے کا صحیح طریقہ جانتی ہیں؟
بظاہر یہ ایک آسان کام لگتا ہے، لیکن اس میں چند اصول اور طریقے ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ کی جلد کی دلکشی اور نرمی میں واضح فرق آ سکتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ موئسچرائزر کا درست استعمال کیسے کیا جائے۔
موئسچرائزر کو یکساں انداز میں لگائیں
جب آپ چہرے کے درمیان سے موئسچرائزر لگانا شروع کرتی ہیں اور اسے باہر کی طرف لے جاتی ہیں تو بالوں کی لائن اور کانوں کے قریب موئسچرائزر کی اضافی مقدار جمع ہوسکتی ہے، جو مسامات بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
اس لیے موئسچرائزر کو پورے چہرے پر یکساں تہہ میں لگائیں تاکہ جلد پر کہیں بھی اضافی کریم جمع نہ ہو۔
SPF والے موئسچرائزر کا درست استعمال
زیادہ تر خواتین SPF موئسچرائزر کو صرف چہرے پر توجہ سے لگاتی ہیں اور گردن کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔ یہ ایک بڑی غلطی ہے۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے چہرے پر موئسچرائزر لگائیں، پھر تھوڑی مقدار گردن پر لگائیں۔
اگر آپ کے سینے کا کچھ حصہ کھلا ہے تو وہاں بھی ضرور موئسچرائزر لگائیں۔ یاد رکھیں، گردن بھی آپ کے چہرے کا حصہ ہے اور اسے بھی سورج کی شعاعوں سے بچانا ضروری ہے۔
شاور کے فوراً بعد موئسچرائزر کا استعمال
شاور کے بعد موئسچرائزر نہ لگانے سے جلد فوراً خشک ہو جاتی ہے، کیونکہ خشک ہوا جلد کی نمی ختم کر دیتی ہے۔ اس لیے شاور کے فوراً بعد نم جلد پر موئسچرائزر لگائیں، تاکہ جلد دیر تک نرم اور چمکدار رہے۔
جلد کی نوعیت کے مطابق موئسچرائزر کا انتخاب
موئسچرائزر لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جو لوشن آپ استعمال کر رہی ہیں وہ آپ کی جلد کی قسم کے مطابق ہے یا نہیں۔
چہرے پر جسمانی موئسچرائزر لگانے کی غلطی نہ کریں، کیونکہ یہ آئل بیس ہوتے ہیں اور آپ کے چہرے کے مسامات بند کر سکتے ہیں۔ جس سے ایکنی کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ خشک جلد والی خواتین کے لیے ہیوی لوشن مناسب ہیں، جبکہ چکنی جلد کے لیے لائٹ موئسچرائزر بہتر ثابت ہوتا ہے۔
اب موئسچرائزر کو درست طریقے سے استعمال کریں اور اپنی جلد کی خوبصورتی میں نکھار لائیں!
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام