فلم / ٹی وی

اکشے کمار کی ’بھول بھولیا 3’ میں انٹری، حقیقت کیا؟

اداکار کا ردعمل سامنے آگیا

Web Desk

اکشے کمار کی ’بھول بھولیا 3’ میں انٹری، حقیقت کیا؟

اداکار کا ردعمل سامنے آگیا

یہ خبریں جعلی ہیں
یہ خبریں جعلی ہیں

حال ہی سینما گھروں کی زینت بننے کے بعد سنسنی پھیلانے والی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2’ کی کامیابی کے بعد اکشے کمار  کی بھول بھلیا 3 میں انٹری کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔

بالی وڈ کی ہارر کامیڈی فلم 'بھول بھلیا' کے پہلے پارٹ میں مداحوں نے اکشے کمار کو بطور مین لیڈ کافی زیادہ پسند کیا  تاہم فلم کے دوسرے حصے میں اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان نے لے لی۔

فلم بھول بھولیا 2 میں مداح اکشے کمار کی جگہ آنے والے اداکار کارتک آریان کی اداکاری سےکافی زیادہ لطف انداز ہوئے جس کے بعد ہر کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ کچھ تبدیلیاں اچھی ہوتی ہیں۔

جبکہ اب بھول بھلیا کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے  جس میں ترپتی دمری اور ودیا بالن کارتک آریان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گیں وہیں ایک خبر یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ اداکار اکشے کمار ایک بار پھر اس کہانی کا حصہ بنتے نظر آئیں گے۔

اکشے کمار اور بھول بھلیا 3، حقیقت کیا؟

2007 میں ریلیز ہونے والی  ہندوستانی فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور ہارر کامیڈی  فلم بھول بھلیا کے تیسرے سیکوئل میں اکشے کمار سے متعلق زیر گردش خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر گردش خبریں جعلی ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکار نے خبر کی تردید کردی:

اداکار اکشے کمار نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئےیہ بات واضح کی ہے کہ وہ بھول بھولیا 3 میں کارتک آریان، ودیا بالن  اور ترپتی  دمری کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے۔ یہ محض جھوٹی خبریں ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ،’ اگر بھول بھولیا کے پرستار یقیناً دل شکستہ ہوں گے۔ لیکن اگر شائقین اکشے کو ہارر کامیڈی عنصر میں دیکھنا چاہتے ہیں، تو وہ انہیں حال ہی میں ریلیز ہونے والی استری 2 میں سلور اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔’