خواتین

فٹنس کے چار اہم پہلو جو آپ کو معلوم ہونے چاہئیں

کیا آپ دو میل تک دوڑ سکتی ہیں؟

Web Desk

فٹنس کے چار اہم پہلو جو آپ کو معلوم ہونے چاہئیں

کیا آپ دو میل تک دوڑ سکتی ہیں؟

کیا آپ دو میل تک دوڑ سکتی ہیں؟
کیا آپ دو میل تک دوڑ سکتی ہیں؟

انسان جتنی بھی عمر جیئے اگر صحتمند ہو تو ہی زندگی آسان ہوتی ہے ورنہ لمبی عمر مل جانا لیکن صحت نہ ہونا ایک سزا سے کم نہیں۔

انسان کیلئے بہتر ہے کہ وہ جوانی میں ہی اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھے اور تاعمر صحتمند زندگی گزارے۔

عموماً فٹنس کو چار اہم پہلوؤں میں جانچا جاتا ہے:

ایروبک فٹنس، پٹھوں کی طاقت اور برداشت، جسم کی لچک، اور جسمانی ساخت۔ اپنے فٹنس لیول کو جانچنے کے لیے، آپ کو چند پیمائش کے آلات اور ایک ساتھی کی ضرورت ہوگی جو آپ کے اسکور کو ریکارڈ کرے۔ اپنے نتائج کو نوٹ کرنا مت بھولیں۔

ایروبک فٹنس:

اگر آرام کی حالت میں آپ کے دل کی دھڑکن 60 سے 100 فی منٹ کے درمیان ہے، تو آپ فٹ اور صحت مند ہیں۔ نبض جانچتے وقت اپنی شہادت کی انگلی کو نبض پر رکھیں، اور 15 سیکنڈ تک دھڑکن کی تعداد نوٹ کریں۔ اس کے بعد اس تعداد کو 4 سے ضرب دیں تاکہ فی منٹ دھڑکن معلوم ہو سکے۔ مثلاً، اگر 15 سیکنڈ میں آپ کی دھڑکن 20 ہے تو اسے 4 سے ضرب دینے پر 80 فی منٹ آئے گا۔

 اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں، تو ورزش کے دوران آپ کی دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ اپنی عمر کے حساب سے دل کی دھڑکن کی پیمائش کریں، مثلاً 25 سال کی عمر میں ایک منٹ کی دھڑکن 98 سے 166 کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ زیادہ سے زیادہ دل کی دھڑکن 195 تک ہو سکتی ہے۔

پٹھوں کی طاقت: پش اپ ٹیسٹ

پش اپس کے ذریعے آپ اپنے پٹھوں کی طاقت کو جانچ سکتی ہیں۔ پش اپ کرنے کے لیے زمین پر منہ کے بل لیٹ جائیں، دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر جسم کو اوپر اٹھائیں۔ ہاتھوں کا فاصلہ تقریباً ڈھائی فٹ ہونا چاہیے۔

 پش اپس کی تعداد کو عمر اور جنس کے لحاظ سے جانچیں۔ اگر آپ دیے گئے اہداف سے کم پش اپس کرتی ہیں، تو اپنی فٹنس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ 25 سال کی عمر میں 20 پش اپس، 35 سال میں 19، 45 سال میں 14، 55 سال میں 10، اور 65 سال میں بھی 10 پش اپس کرنے کا ہدف حاصل کریں۔

جسمانی لچک کا ٹیسٹ: سیٹ اینڈ ریچ ٹیسٹ

سیٹ اینڈ ریچ ٹیسٹ آپ کی ٹانگوں، کولہوں، اور کمر کی لچک کو جانچنے کا آسان طریقہ ہے۔ زمین پر پیروں کو پھیلا کر بیٹھ جائیں اور یارڈ اسٹک کو پیروں کے درمیان رکھیں۔ 15 انچ کے نشان پر یارڈ اسٹک کو ٹیپ سے مارک کریں۔

 اپنے ہاتھ کو سیدھا کرتے ہوئے تلوے تک پہنچیں اور ایک منٹ تک اسی حالت میں رہیں۔ اس فاصلے کو نوٹ کریں اور بہترین کارکردگی کا ریکارڈ رکھیں۔ 25 سال کی عمر میں 55 سینٹی میٹر، 35 سال میں 52 سینٹی میٹر، 45 سال میں 51 سینٹی میٹر، 55 سال میں 48 سینٹی میٹر، اور 65 سال میں 44 سینٹی میٹر کا ہدف حاصل کریں۔

کیا آپ دو میل تک دوڑ سکتی ہیں؟

فٹنس جانچنے کے لیے فوج میں 1.5 میل رن ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ آپ بھی اس پیمانے پر اپنی فٹنس جانچ سکتی ہیں۔ دوڑنے سے پہلے 10 منٹ کی وارم اَپ کریں اور پھر دوڑنا شروع کریں۔

 اسٹاپ واچ پر وقت نوٹ کریں۔ اگر آپ 1.5 میل دوڑتی ہیں، تو درج ذیل اوقات اچھی فٹنس کی نشاندہی کرتے ہیں: 25 سال میں 13 منٹ، 35 سال میں 13.5 منٹ، 45 سال میں 14 منٹ، 55 سال میں 16 منٹ، اور 65 سال میں 17.5 منٹ۔ اپنے فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کو متحرک رہنے اور اپنی فٹنس بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔

تازہ ترین