انفوٹینمنٹ
حنا خان بھی بارش میں بھیگ گئیں
مشکل وقت میں حنا خان ابرِ رحمت سے لطف اندوز ہونے لگیں
حنا خان بھی بارش میں بھیگ گئیں
مشکل وقت میں حنا خان ابرِ رحمت سے لطف اندوز ہونے لگیں
بھارتی اداکارہ حنا خان نے بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے لی گئیں یادگار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا کر مداحوں کو اپنی خاص پسند سے متعلق بھی بتادیا۔
ڈراما 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی 'اکشرا' نے ڈرامے میں ایک ایسی باہمت لڑکی کا کردار ادا کیا جو ہر مشکل کو اپنی سوجھ بوجھ اور محنت سے حل کرلیتی تھی اور اب حقیقی زندگی میں بھی آنے والے بڑے طوفان کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔
حنا خان میں رواں سال چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان دنوں وہ اپنے اس نئے لیکن مشکل سفر میں مداحوں کو ساتھ رکھی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کیموسیشنز کروا رہی ہیں اور اس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدام بھی وقت کے ساتھ لے رہی ہیں۔
حنا خان اس مشکل وقت میں بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہنستی کھیلتی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو بڑی سے بڑی پریشانی میں بھی ہنستے رہنے کا سبق دے رہی ہیں۔
حنا خان نے ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شامل تصاویر میں وہ ابرِ رحمت سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔
تصاویر میں حنا خان بھارتی شہر ممبئی کے قریب سر سبز و شاداب ہل اسٹیشن لوناولا کے ایک پُل کے درمیان کھڑی ہوئی ہیں اور بہتی نہر کے دلکش نظارے کے ساتھ بارش سے بھی لطف اندوز ہورہی ہیں۔
نارنجی لباس میں ملبوس حنا خان نے سر پر سیاہ چھتری کھول رکھی ہے اور مختلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں حنا خان نے اپنی پسند بتاتے ہوئے لکھا کہ ' کیونکہ اس کو بارش بے حد پسند ہے'۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke




