مس گرینڈ انٹرنیشنل، پاکستانی ماڈل روما مائیکل نے کمر کس لی
مس گرینڈ پاکستان روما مائیکل آخر ہیں کون؟

دلکش ماڈل و اداکارہ روما مائیکل نے مس گرینڈ پاکستان کا تاج سر پر پہن کر مس گرینڈ انٹرنیشنل کیلئے اپنی کمر کس لی۔
روما مائیکل کا تعلق لاہور سے ہے جو پیشہ ورانہ ماڈل اور اداکارہ ہیں اور تعلیمی اعتبار سے بھی جدید دنیا کی پڑھائی بی ٹیک میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔
روما مائیکل نے فیشن کی دنیا میں بطور ماڈل اپنی پہچان بناتے ہوئے ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی شہرت حاصل کرتے ہوئے دو فیچر فلمز اور متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔
دلکش ماڈل اس سے قبل بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں جن میں کانز فیشن وییک اور دبئی فیشن وییک شامل ہیں جبکہ مس چارم انٹرنیشنل میں بھی انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
مس گرینڈ پاکستان کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر روما مائیکل کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انکی گرینڈ انٹرنیشنل میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
پوسٹ میں روما مائیکل کی دلکش تصاویر بھی شامل کی گئیں اور لکھا کہ 'ہم مس گرینڈ انٹرنیشنل میں مس گرینڈ پاکستان روما مائیکل کی شرکت کا اعلان کرتے ہیں'۔
روما ایک ابھرتے ستارے کی مانند ہیں جو اپنے آرٹ اور اپنے ملک دونوں سے وفادار ہیں اور انکی سچی لگن اور انتھک محنت انکے خوابوں کو حقیقت کا روپ بھی دے سکتی ہے'۔
مزید لکھا کہ ' ہم بے انتہا خوش ہیں کہ اس سال روما مائیکل مس گرینڈ انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور بے صبر ہیں اس لمحے کیلئے کہ جب انہیں سنہرے تاج سے نوازا جائیگا، روما کوئین کیلئے نیک تمنائیں'۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں