وائرل اسٹوریز

پیوٹن کی قرآن مجید کو بوسہ دینے اور دل سے لگانے کی ویڈیو وائرل

پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا

Web Desk

پیوٹن کی قرآن مجید کو بوسہ دینے اور دل سے لگانے کی ویڈیو وائرل

پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چیچنیا کے دورہ کے دوران قرآن پاک کے نسخے کو چوما اور دل سے لگالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کا دورہ کیا ہے، جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

اس سے قبل روسی صدر پیوٹن 2011 میں چیچنیا کے دورے پر گئے تھے اور اب 13 برس کے بعد چیچنیا کے دورے پر دارالحکومت گروزنی پہنچے۔

طویل عرصے کے بعد مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست کا دورہ کرنے پر چیچنیا کی حکومت کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا استقبال کیا۔

پیوٹن نے گروزنی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بڑی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دورہ کیا، رمضان قادریوف اور مفتی اعظم چیچنیا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مسجد کے دورے کے دوران پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا، مفتی اعظم نے انہیں سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ بھی سنایا۔

اس موقع پر پیوٹن نے قرآن مجید کے نسخے کو اٹھایا، اسے احتراماً چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

روسی صدر کے قرآن مجید کو اٹھا کر چومنے اور دل سے لگانے کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پیوٹن کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔