پاکستان
جی سی یونیورسٹی میں جینز، ٹی شرٹ اور جوگرز پہننے پر پابندی عائد
ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ ہوگا
جی سی یونیورسٹی میں جینز، ٹی شرٹ اور جوگرز پہننے پر پابندی عائد
ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ ہوگا
لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ نافذ کردیا، جس کے تحت لڑکے اور لڑکیوں کے جینز، ٹی شرٹ اور جوگرز پہننے پر پابندی عائد ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں ٹی شرٹ، جیبز نہیں پہن سکتے، طلبہ ڈریس شرٹس اور ڈریس پینٹ پہنیں گے جبکہ طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی اور دوپٹا اوڑھنا بھی لازمی ہوگا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کلاس رومز اور یونیورسٹی کی حدود میں آئی ڈی کارڈ لازمی پہنیں گے، ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ ہوگا۔
یونیورسٹی حدود میں ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا ہے کہ طالبات بے ڈھنگے کپڑے پہن کر یونیورسٹی آجاتی ہیں، جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر شازیہ بشیر کا مزید کہنا تھا کہ میں تنگ نظر نہیں مگر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہے۔
دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی طلبہ کو انتظامیہ کے فیصلے پر اعتراضات اور تحفظات ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں ایسی پابندیاں عائد نہیں ہیں۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online
Kriti Sanon reveals bold decision she made during ‘Mimi’
Mahesh Babu's Lord Ram look from 'Varanasi' goes viral online
‘Pritam and Pedro’ ending explained: Biggest twist revealed (spoilers)
Jon Pardi confirms divorce from wife Summer after 5-year marriage



