انفوٹینمنٹ

جنٹلمین: عدنان صدیقی پر سنجے دت کا مشہور کردار چرانے کا الزام

عدنان صدیقی بھی سنجے دت کی نقل کے الزام پر بول پڑے

Web Desk

جنٹلمین: عدنان صدیقی پر سنجے دت کا مشہور کردار چرانے کا الزام

عدنان صدیقی بھی سنجے دت کی نقل کے الزام پر بول پڑے

عدنان صدیقی بھی سنجے دت کی نقل کے الزام پر بول پڑے
عدنان صدیقی بھی سنجے دت کی نقل کے الزام پر بول پڑے

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامے 'جینٹلمین' میں نبھائے گئے کردار 'رحمتی' پر بالی وڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کے مشہور کردار 'رگھو' کی نقل کے الزام کی مخالفت کردی۔

عدنان صدیقی کا شمار پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جو نہ صرف سنجیدہ بلکہ مزاحیہ کردار بھی بخوبی نبھانا جانتے ہیں اور رومانوی کرداروں میں بھی اپنی اداکاری سے ڈراموں کو چار چاند لگاتے آئے ہیں۔

عدنان صدیقی نے ڈراما 'عروسہ' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس میں ان کے مدِ مقابل اداکارہ مشی خان کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

ان کے مشہور ڈراموں میں 'زیب النساء' ، 'عشق جنون دیوانگی' ، ' میرے پاس تم ہو' اور 'یہ دل میرا' شامل ہیں۔

ان دنوں عدنان صدیقی ڈراما 'جینٹلمین میں نبھائے گئے کردار 'رحمتی' کے سبب ناظرین سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ رہے ہیں۔

ڈرامے میں انکی اداکاری کو دیکھ کر بالی وڈ متوالوں کو سال 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’واستو‘ میں سنجے دت کا کردار ’راگھوناتھ نامدیو شیوالکر‘ عرف ’رگھو‘ یاد آگیا اور 'رحمتی' کو بالی وڈ کے 'کھلنائیک' سنجے دت کے مشہور کردار 'رگھو' کی نقل قرار دیا گیا جس پر انہوں نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی۔


انہوں نے کہا کہ ' میں، ثناء شاہنواز، ہمایوں سعید اور ہیثام ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور گفتگو کا موضوع یہ تھا کہ رحمتی کا لُک کیسا ہونا چاہئے، اسکو کیسا دکھنا چاہئے ؟'۔

عدنان صدیقی نے انکشاف کیا کہ ' یہ لُک میں نے اپنے ایک دوست کو دیکھ کر نقل کیا جو اسی طرح تمباکو کھاتا ہے اور آنکھوں میں سرما لگاتا ہے اور زیورات بھی پہنتا ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'اب بہت سے لوگ کہیں گے کہ یہ لُک بھارتی ہیرو کے کردار سے مماثلت رکھ رہا ہے، پر میں اب اس حوالے سے کیا کہوں، یہ تو اچھی بات ہے کہ میرے کام کو ایک اچھے کام سے ہی ملایا جا رہا ہے'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ میں نے قصداً بالی وڈ کے کردار کو نقل کرنے کی کوشش نہیں کی تھی لیکن پھر بھی ایسا ہوگیا تو کوئی مسئلے کی بات نہیں، یہ صرف ایک کردار ہے اور ان کے پاس اس کے کوئی کاپی رائٹس تھوڑی ہیں'۔

واستو کے رگھو اور جینٹلمین کے رحمتی کی تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب