اداکارہ سامنتھا ڈپریشن کا شکار؟ تازہ ویڈیو دیکھ کر مداح ششدر
نئے لُک نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
ٹالی وڈ اور بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنی معصوم صورت اور دلکش اداؤں کی بدولت کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ سامنتھا روتھ پرابھو نے میڈیا کے سامنے اپنی حالیہ اپیریئنس سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
سامنتھا کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو ایک تقریب میں پہنچتے ہی پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم مداح یہ ویڈیو دیکھ کر سامنتھا کو پہچاننے سے انکاری ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سرمئی رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس کے ساتھ انہوں نے انتہائی کم جیولری کا انتخاب کیا ہے لیکن مکمل فیشن ایبل لُک ہونے کے باوجود بھی سامنتھا اپنی عمر سے زیادہ کافی زیادہ بڑی لگ رہی ہیں اور انہیں دیکھ کر پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔
سامنتھا ڈپریشن کا شکار؟
مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ سامنتھا روتھ پرابھو سابق شوہر ‘ناگا چیتنیا‘ کی منگنی کی وجہ سے شدید صدمے کا شکار ہوگئیں ہیں جس کا اثر ان کی جسمانی صحت کو دیکھ کر واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔
تاہم ویڈیو کےکمنٹ سیکشن میں مداح سامنتھا کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘سابق شوہر کی منگنی کے بعد اداکارہ کی حالت اتنی بگڑ گئی ہے کہ وہ ناقابل شناخت نظر آرہی ہیں‘۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ‘او خدایا! فلم ‘مکھی‘ کی خوبصورت اداکارہ کو دیکھ کر میں تو ان کا چہرہ پہچان ہی نہیں پایا، اگر میں نے ویڈیو کا کیپشن نہیں پڑھا ہوتا تو مجھے پتا بھی نہ چلتا کہ یہ سامنتھا ہیں‘۔
ایک صارف نے اداکارہ کی جانب سے کی جانے والی مبینہ سرجریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نے خود کو جعلی حسن کے جال میں پھنسا لیا ہے، وہ سرجریز کرواکر اپنی تمام حقیقی معصومیت اور خوبصورتی کھو بیٹھی ہیں‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ سامنتھا کام کے محاذ پرجلد ہی ورون دھون کے ہمراہ فلم ‘سیٹاڈیل-ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گی۔
-
انفوٹینمنٹ 11 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں