فلم / ٹی وی

نواز الدین صدیقی کی نئی ہارر فلم ‘ادبُھت‘ میں کیا خاص؟

ہارر فلم ‘ادبُھت‘ 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

Web Desk

نواز الدین صدیقی کی نئی ہارر فلم ‘ادبُھت‘ میں کیا خاص؟

ہارر فلم ‘ادبُھت‘ 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

ہارر فلم ‘ادبُھت‘ 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی
ہارر فلم ‘ادبُھت‘ 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اس وقت ہارر فلموں کا راج ہے جس کی مثال حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں ‘منجیا‘ اور ‘استری 2‘ کی شاندار کامیابی کی بدولت واضح ہے۔

‘منجیا‘ اور ‘استری 2‘ کی باکس آفس پر زبردست پذیرائی کے بعد سونی میکس انٹرٹیمنٹ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی ہارر فلم ‘ادبُھت‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

  صابر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ادبُھت‘ میں نوازالدین صدیقی، ڈیانا پینٹی، شریا دھنونتھری اور روہن مہرا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ 

سونی پکچرز انٹرنیشنل پروڈکشنز اور صابر خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘ادبُھت‘ میں فلمی شائقین تھرل اور سنسنی خیز مناظر پر مبنی ایک انتہائی دلچسپ فلم کا تجربہ کریں گے۔

ہارر فلم  ‘ادبُھت‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر ‘صابر خان‘ نے مداحوں کو 24 اگست کے روز فلم کا ٹریلر جاری کرنے کی خوشخبری بھی سنادی۔

بھارت کی پہلی ڈائریکٹ ٹی وی ریلیز ہارر فلم 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارت کی پہلی ڈائریکٹ ٹی وی پر ریلیز ہونے والی  ہارر فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار صابر خان کا کہنا تھا کہ ‘ٹیلی ویژن ہمیشہ سے بھارت میں انٹرٹینمنٹ کا ایک طاقتور میڈیم رہا ہے اور فلم ‘ادبُھت‘ کے ساتھ ہم صرف ایک فلم ریلیز نہیں کر رہے ہیں بلکہ ایک ساتھ کروڑوں ہندوستانی گھروں میں داخل ہو رہے ہیں‘۔

اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا تھاکہ ‘اپنی فلم ادبُھت‘ کو ٹیلی ویژن کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک ایک ساتھ پہنچتے دیکھنا میرے لیے ایک بہت منفرد تجربہ ہوگا جس کے لیے میں بہت پُرجوش ہوں‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہارر فلم فلموں کا ایک ایسا یونرا ہے جس نے ہمیشہ شائقین کو اپنی جانب  متوجہ کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ فلم شائقین کے دلوں پر سنسنی طاری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہت کچھ سوچنے پر بھی مجبور کردے گی‘۔