پاکستان
عمران خان نے جیل میں ورزش کیلئے ڈمبل مانگ لیے
درخواست عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی
عمران خان نے جیل میں ورزش کیلئے ڈمبل مانگ لیے
درخواست عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی
سابق وزیر اعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل میں ورزش کیلئے ڈمبل مانگ لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت کے دوران عدالت میں 2 درخواستیں جمع کرا دیں۔
درخواستیں عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائیں۔
پہلی درخواست میں عمران خان کی جانب سے جیل میں ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
دوسری درخواست میں بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے لیٹر پر عمران خان کے دستخط لینے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینوئل کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی جس پر جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی جیل مینوئل کےخلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
علاوہ ازیں جیل حکام نے بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی روک دیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ ایک برس سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انہیں 5 اگست 2023 کو توشہ خانے سے حاصل کردہ تحائف اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر جیل بھیجا گیا تھا۔
چند روز قبل یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ عمران خان کو جیل میں اپنی من پسند خوراک دی جارہی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق انہیں تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے، کھانا تیار کرنے کے لیے 2 مشقتی دیے گئے ہیں جو ماہر باورچی بھی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان جیل میں اپنے شب و روز اپنی ایکسرسائز بائیک پر ورزش کرنے، مطالعہ کرنے میں اور غور و فکر میں گزارتے ہیں۔
انہیں دن میں ایک گھنٹے کے لیے جیل سے متصل برآمدے میں چہل قدمی کی اجازت ہے۔ اس بارے میں کبھی کبھار اختلافات ہوتے رہے ہیں کہ ان کے اہلخانہ انہیں کتنی جلدی نئی کتابیں فراہم کر سکتے ہیں۔
چند ماہ قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اگست 2023 سے فروری 2024 کے دوران جیل میں ان کی خوراک پر 35 لاکھ روپے خرچ آیا تھا۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback





