شردھا کپور کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ ’استری 2’ یا کچھ اور؟
اداکارہ کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ
زبردست اسکرپٹ، جارحانہ ایکشن و تھرل اور آن ٹائم کامک ڈائیلاگز کی وجہ سے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہارر کامیڈی فلم استری 2 کی زبردست کامیابی کے بعد اداکارہ شردھا کپور انٹرنیٹ سینسیشن بن گئیں۔
ہدایت کار امر کوشک کی فلم استری 2 سینما گھروں میں نمائش کیلئے 15 اگست کو پیش کی گئی تو بڑی تعداد میں فلمی شائقین فلم دیکھنے پہنچ گئے۔ جہاں ایک جانب عوام اور فلم بینوں نے استری 2 میں سر کٹا جن کا خوف محسوس کیا وہیں اداکارہ شردھا کپور کی اداکاری کو بھی خوب سراہا۔
شردھا کپور کیلئے استری 2 گڈ لک ثابت:
15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم استری 2 نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر اپنی حیران کن کمائی سے تہلکہ مچا رکھا ہے۔
ایک جانب عوام اس ہارر کامیڈی فلم کی کہانی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے وہیں دیکھے ہی دیکھتے فلم کی مرکزی کردار شردھا کپور کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ بھی ہوتا چلا جارہا ہے۔
اداکارہ کی مقبولیت کی جیتی جاگتی مثال انکا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی فالوورز کی دوڑ میں مات دیتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کیا۔
شردھا کپور کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 91.4 ملین تک جاپہنچی ہے جس کے بعد نریندر مودی 91.3 ملین فالوورز کے ساتھ شردھا کپور سے پیچھے رہ گئے ہیں اور اسی کے ساتھ اداکارہ نے انسٹاگرام پر تیسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ہندوستانی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
اداکارہ کی مقبولیت کی وجہ فلم نہیں تو پھر کیا؟
یوں تو شردھا کپور کی سلور اسکرینز پر بہترین اداکاری انکی وجۂ شہرت تو ہے ہی لیکن انکا اچھا اخلاق اور فینز کے ساتھ محبت سے پیش آنا بھی انکے فینڈم میں روز کی بنیاد پر اضافہ کرتا جارہا ہے۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اداکارہ کی وجہ شہرت صرف اداکاری نہیں بلکہ سوشل میڈیا کی وہ پوسٹس ہیں جس سے شردھا کپور صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھتی ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ،’اس کامیابی کا سہرا میں اپنے مداحوں اور پیروکاروں سے ملنے والی محبت" کو دینا چاہتی ہوں۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنا انکی مقبولیت میں اضافے کی کس حد تک وجہ بنتا ہے اس حوالے سے شردھا کپور کا کہنا تھا میں اپنے فون کا استعمال زیادہ نہیں کرتی اور اسے ہر ممکن حد تک اپنے سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہاں تک کہ مجھے اپنا واٹس ایپ چیک کرنا بھی پسند نہیں ہے۔ لیکں ہاں میں سوشل میڈیا پر ضرور ایکٹو رہتی ہوں جس کی وجہ مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت ہے۔
شردھا کپور ایک عالمی فنکاروہ مگر بطور دیسی گرل:
’عاشقی 2’، ’اوکے جانو’ اور ’چھچھورے’ جیسی فلموں کو اپنی اداکاری سے کامیاب بنانے والی اداکارہ شردھا کپور کا شمار ہندوستان کے ٹاپ اسٹارز میں ہوتا ہے۔
بہترین اسٹارڈم ہونے کے باوجود اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ بی ٹاؤن کی کامیاب ترین حسینا ہونے کے باوجود وہ دیسی اسٹائل سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بناتی ہی۔
اداکارہ دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ فاسٹ فوڈز کے بجائے گھر کا کھانا کھانا پسند کرتی ہیں۔
یہاں تک کہ گھر سے باہر جاتے وقت بھی انکا سادہ ناز و انداز اور نو میک اپ لُک انہیں سب سے انفرادی پہچان دلواتا ہے۔
علاوہ ازیں انکی مقبولیت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ دوسرے ستاروں کے برعکس، وہ بعض اوقات براہ راست پیغامات کے ذریعے جانے اور ان کا جواب دینے کے لیے بھی مشہور ہیں۔
جبکہ انہیں دیگر اداکاراؤں کی نسبت پارٹی میں شرکت کرتے بھی بہت کم دیکھا گیا، اس حوالے سے اداکارہ کا ایک موقع پر کہنا تھا کہ ،’میں پارٹی میں شرکت ضرور کرتی ہوں لیکن سونے کے وقت کا بھی خیال رکھتی ہوں۔’
اداکارہ نے اپنی سادہ طرز کی زندگی کا احوال کچھ اسطرح سنایا کہ،’مجھے اپنے شیلو (پالتو کتے) کیساتھ وقت گزارنا پسند ہے، اور ڈیلی روٹین میں کتاب پڑھنا اور سونے سے قبل ہلدی والا دودھ پینا پسند ہے، یہاں تک کے مجھے صبح جلدی اٹھنا اور فیملی کیساتھ چائے پینا پسند ہے۔ کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ،’یہ سادہ چیزیں زندگی کو حیرت انگیز بناتی ہیں"۔
شردھا کپور کے سہن سہن اور سادہ طرز زندگی سے اندازہ لگانا کوئی مشکل نہیں کہ انہیں دیگر فنکاروں جیسا بناؤ سنگھار یا عیش و عشرت نہیں بلکہ خود کی زات سے محبت کرنا اور سادگی کو اہمیت دینا پسند ہے۔
اور شاید یہی وجہ ہے کہ شردھا کپور کا اداکاری کے علاوہ ان وجوہات کی بنا پر بھی مداحوں کے دلوں میں ایک بسیرا ہے۔





