انفوٹینمنٹ
دھنوش اور ایشوریہ طلاق کے بعد پھر ایک ہونے کو تیار؟
سابق جوڑے نے ممکنہ مفاہمت کا اشارہ دے دیا ہے۔
دھنوش اور ایشوریہ طلاق کے بعد پھر ایک ہونے کو تیار؟
سابق جوڑے نے ممکنہ مفاہمت کا اشارہ دے دیا ہے۔
بھارتی اداکار و فلم پروڈیوسر دھنوش اور اُن کی اہلیہ، فلم ڈائریکٹر اور پلے بیک گلوکارہ ایشوریہ رجنی کانت کی طلاق کے بعد دوبارہ ایک ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
سال 2022 میں دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت نے اپنی شادی کے 18 طویل سال مکمل کرنے کے بعد اچانک سوشل میڈیا پر مشترکہ علیحدگی کا اعلان کر کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا تھا۔
اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق جوڑے نے ممکنہ مفاہمت کا اشارہ دے دیا ہے۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایشوریا رجنی کانت نے اونم کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
اس تصویر میں انہیں زمین پر بیٹھے سادہ سے کھانے سے لطف اندوز ہوتے یہ تہوار مناتے دیکھا گیا۔
تاہم اس پوسٹ میں جس چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ کوئی اور نہیں بلکہ دھنوش کا اس پوسٹ پر لائیک تھا۔
اگرچہ یہ محض اتفاق ہو سکتا ہے لیکن اس نے صارفین کو خوش کردیا کہ شاید سابقہ جوڑے کی صلح ہو گئی ہے۔
اس سے قبل مارچ 2024 میں ایشوریا رجنی کانت نے پریس سے بات چیت میں اپنی طلاق اور سابقہ شوہر کے حوالے سے تبصرہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ وہ سب سے زیادہ ڈیمانڈڈ میوزک ڈائریکٹرز میں سے ایک بن گئے ہیں۔ تاہم فلم انڈسٹری میں ان کی انٹری کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ میرے کزن ہیں لیکن ان کی موسیقی کی صلاحیتوں نے انہیں ایک پہچان دلوائی۔‘
یاد رہے کہ 38 سالہ دھنوش اور 40 سالہ ایشوریا کی 2004 میں شادی ہوئی اور دونوں کے یاترا اور لینگا نامی دو بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے یاترا راجا کی عمر 17 سال جبکہ چھوٹے بیٹے لنگا راجا کی عمر 13 سال ہے۔
ایشوریہ معروف بھارتی اداکار، اسکرین رائٹر، اور پروڈیوسر رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer


