کرن جوہر کے بچوں کی ماں کون؟ تہلکہ خیز انکشاف کردیا
کرن جوہر نے بالآخر اپنے بچوں کی ماں کا نام بتادیا
بھارتی فلم پروڈیوسر و ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے جڑواں بچوں یش اور روحی کی ماں کا نام سب کو بتا دیا۔
بالی وڈ متوالوں کے محبت میں اسٹینڈرز ہائی سیٹ کروانے والے کرن جوہر کی اپنی زندگی کی کہانی کافی مختلف رہی اور نہ ہی انہوں نے اپنی فلموں کے ہیرو کی طرح محبت کو پانے کیلئے تگ و دو کی اور نہ ہی کبھی شادی کر کے اپنے والد کا گھر چھوڑ کر چلے جانے جیسا قدم اٹھا۔
کرن جوہر نے کبھی شادی نہیں کی لیکن 2017 میں اچانک دو بچوں کے باپ بننے کا اعلان کیا جو ان کے مداحوں کو حیران کرگیا تھا۔
کرن جوہر کا شمار انڈسٹری کے ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جن پر ہم جنس پرستی کا بھی الزام لگ چکا ہے۔
کرن جوہر کے دو بچے ہیں جن میں سے ایک بیٹا یش اور بیٹی روحی ہے اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ وہ اکثر و بیشتر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں کرن جوہر نے اپنی بیٹی روحی کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں روحی ڈیجیٹل اسسٹنٹ 'سری' کو گانا گانے کا حکم دیتی دکھیں لیکن سری کے نہ ماننے پر وہ ان سے بحث کرنے لگیں۔
ویڈیو کو مزاحیہ سمجھتے ہوئے کرن جوہر نے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کیپشن میں 'روحی بمقابلہ سری' لکھا لیکن پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ کرن جوہر کو سنجیدہ کرگیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'روحی کی والدہ کون ہیں؟ کیا کوئی مجھے اس کا جواب دے سکتا ہے؟ میں بہت کنفیوز ہوں'۔
پریشان صارف کے سوال کا جواب خود کرن جوہر نے دینے کا فیصلہ لیا اور لکھا کہ ' میں ہوں اس کی ماں، میں آپ کی الجھن کو دیکھ کر بہت فکر مند ہوگیا تھا اس لیے مجھے آپ کے اس موزوں سوال کا جواب دینا ہی پڑا'۔
جہاں مذکورہ صارف کے کمنٹ کو 44 لوگوں نے لائیک کیا وہیں کرن جوہر کے ردِعمل کو ایک ہزار سے زائد انسٹاگرام صارف لائیک کر چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کرن جوہر کے جواب کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'آپ کا جواب بہت بہترین تھا، اپنی زندگی انجوئے کریں، ہمیں آپ سے محبت ہے'، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'بہت اعلیٰ ، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو ایسے سوالات کے جواب ہی نہیں دینے چاہئے، آپ بطور پیرنٹ اچھا کردار نبھا رہے ہیں'۔
کرن جوہر کے ہاں بچوں کی پیدائش کیسے ہوئی؟
کرن جوہر نے 2017 میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دو جڑواں بچے سروگیسی کے ذ ریعے پیدا کیے ہیں۔
بعدازاں برطانوی نیوز میگزین سے بات چیت کے دوران کرن نے بتایا کہ 'انہوں نے2017 میں سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹی اور ایک بیٹے کا دنیا میں استقبال کیا تھا جن کی وہ اپنی والدہ ہیرو جوہر کے ساتھ مل کر پرورش کر رہے ہیں'۔
فلمساز کا کہنا تھا کہ 'جب میں 40 سال کا تھا، میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر میں بچے چاہتا تھا تو میں نے سروگیسی کروانے کا سوچا مگر مجھے اپنے اس فیصلے کی اطلاع اپنی ماں کو اس وقت دینی پڑی جب بچوں کی ڈیلیوری قریب آگئی جسے جان کر میری ماں حیرت میں مبتلا تو ہوئی مگر میرا ساتھ نہیں چھوڑا'۔




