پاکستان

’مس ہم جنس پرست‘ میں حصہ لینے والی ماڈل ’مس پاکستان ورلڈ‘ بن گئی

Web Desk

’مس ہم جنس پرست‘ میں حصہ لینے والی ماڈل ’مس پاکستان ورلڈ‘ بن گئی

’مس ہم جنس پرست‘ میں حصہ لینے والی ماڈل ’مس پاکستان ورلڈ‘ بن گئی

مس ہم جنس پرست ماتو گروسو 2023 میں حصہ لینے والی پاکستانی ماڈل شفینہ شاہ مس ورلڈ پاکستان 2023 کا اعزاز اپنے سر کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

حسیناؤں سے بھرپور حسن کا یہ مقابلہ پاکستان کے شہر لاہور میں منعقد ہوا جہاں پاکستانی ماڈلز کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

شفینہ شاہ کو یہ اعزازی تاج گزشتہ سال مس ورلڈ پاکستان کے طور پر منتخب ہونے والی ماڈل انیقہ جمال نے پہنایا۔

ماڈل نے اپنی اس کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں آپ سب کی مس ورلڈ پاکستان 2023 بن کر بے حد خوش ہو اور مجھے اس بات پر فخر بھی ہے‘۔

اسی مقابلے میں پاکستانی ماڈل بینش جورج کو ’مس پاکستان یونیورس‘ کا اعزاز جبکہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی اداکارہ علینا خان کو ’پہلی مس ٹرانس پاکستان‘ کا تاج پہنایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ’مس پاکستان ورلڈ‘ کا آغاز 1 فروری 2003 سے ہوا جس میں زہرا شیرازی کو پہلی مس پاکستان ورلڈ بنے کا اعزاز حاصل ہوا۔