اسکینڈلز

شادی کے برسوں بعد علیحدگی اختیار کرنے والی معروف شخصیات کون؟

اداکار ریتک روشن سے لے کر ایشا دیول تک نامور شخصیات اس فہرست میں شامل

ایمن ملک

شادی کے برسوں بعد علیحدگی اختیار کرنے والی معروف شخصیات کون؟

اداکار ریتک روشن سے لے کر ایشا دیول تک نامور شخصیات اس فہرست میں شامل

اداکار ریتک روشن سے لے کر ایشا دیول تک نامور شخصیات اس فہرست میں شامل
اداکار ریتک روشن سے لے کر ایشا دیول تک نامور شخصیات اس فہرست میں شامل

شادی کا بندھن دنیا کا خوبصورت ترین بندھن تصور کیا جاتا ہے، جو صرف دو لوگوں کے درمیان نہیں بلکہ دو خاندانوں کے ملاپ کا ذریعہ بنتا ہے۔

لیکن کئی لوگ ایسی بھی ہوتے ہیں جو ازدواجی زندگی کے کئی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد ایک موقع پر علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔

ایسے ہی چند نام شوبز انڈسٹری سے بھی وابستہ ہیں جنہوں نے کئی سال ایک ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد طلاق کا فیصلہ کرکے اپنی اپنی راہیں جدا کرلیں۔

یہاں ہم بات کرنے جارہے ہیں ان فنکار شخصیات کی جنکی طلاق نے نہ صرف انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ مداحوں کو بھی غمزدہ کردیا۔

اداکار ریتک روشن اور سوزین خان:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایکشن سین سے مشہور بھارتی اداکار ریتک روشن کے نام سے کون واقف نہیں؟ بات فلمی دنیا کی ہو یا ذاتی زندگی اداکار ریتک روشن کی زندگی مداحوں کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہے جسکا ہر ایک ورق مداحوں کے ذہن نشین ہے۔

فلم ’کوئی مل گیا’ کے اداکار کی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کریں تو ریتک روشن نے سوزین خان سے  دسمبر 2000 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہریھان اور ہریدھان ہیں۔

 بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی ریتک روشن اور سوزین خان نے14 سال کا طویل عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد  2014 میں اپنی طلاق کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

دوسری جانب  اس جوڑے کی علیحدگی کی وجہ برسوں تک ایک معمہ بنی رہی جبکہ  دونوں فریقوں نے اس معاملے پر  خاموشی اختیار کرنے کا انتخاب کیا۔

بعدازاں طویل عرصے کی شادی کے بعد علیحدہ ہونے والے اس جوڑے نے موو آن کرنے کا فیصلہ کرلیا جسکے بعد اب اداکار ریتک روشن اداکارہ و  گلوکارہ صبا آزاد سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، جب کہ سوزین کچھ عرصے سے اداکار ارسلان گونی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

ایشا دیول اور بھرت تختانی:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طلاق کی بات آئے اور بھارت کی سابقہ اداکارہ ایشا دیول کا رشتہ نہ یاد آئے ایسا کیسے ممکن ہے؟بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ایشا دیول اور انکے شوہر بھرت تختانی نے بھی شادی کے 11 سال بعد علیحدگی کی تصدیق کرکے تہلکہ مچادیا تھا۔

ایشا دیول اور  بھرت تختانی 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ جبکہ سال 2017 میں ایشا دیول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جسکا نام رادھیا تختانی رکھا بعدازاں 2019 میں پیدا ہونے والی دوسری بیٹی کا نام مرایا تختانی رکھا گیا۔

11 سال کے عرصے پر محیط اس رشتے کا اختتام بدقسمتی سے اس جوڑے کی مشترکہ پوسٹ سے ہوا جس میں اس جوڑے کا کہنا تھا کہ،’ہم نے باہمی رضا مندی اور دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی سے،ہمارے دونوں بچوں کے بہترین مفادات اور بہبود ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہوگی’۔

اپنے بیان میں اس سابقہ جوڑے کا مزید کہنا تھا کہ،’ براہ کرم ہماری رازداری کا احترام کیا جائے۔’

ارجن رامپال اور مہر جیسیا:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طویل عرصے بعد شریک حیات سے علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑوں میں اداکار ارجن رامپال کا نام بھی شامل ہی جنہوں نے اپنی زندگی میں کٹھن فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں منفی کردار نبھانے والے ارجن رامپال نے مہر جیسیا سے 1998 میں شادی کی تھی جن سے انکی دو بیٹیاں ہیں۔20  سال کی شادی اور دو بیٹیوں کے بعد بالی وڈ اسٹار ارجن رامپال اور سابق ماڈل مہر جیسیا نے 2018 میں علیحدگی کا اعلان کیا۔

طلاق کے چند ماہ بعد اداکار ارجن رامپال نے باہمی دوستوں کے ذریعے ماڈل گیبریلا ڈیمیٹریڈیس سے ملاقات کی جس کے بعددونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں میڈیا کی زینت بن گئیں۔

افیئر کے ایک سال بعد جوڑے نے اپنے بیٹے آرک رامپال کا دنیا میں استقبال کیا جس کے بعد 2023 میں اُن کے ایک اوربیٹے ‘آرو رامپال‘ نے جنم لیا ۔

اداکارہ میرل اسٹریپ ڈان گمر:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہالی وڈ اداکارہ میرل اسٹریپ کا شمار ہر دور کی بولڈ اور بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ 70 اور 80 کی دہائی کی اولین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

تاہم یہ خوبصورت انکی ازدواجی زندگی میں کام نہ آئی اور خوبصورت ترین ہونے کے باوجود انہیں شادی کے 45 سال بعد طلاق ہوگئی۔

متعدد نیوز آؤٹ لیٹس کے مطابق تین بار آسکر جیتنے والی اداکارہ میرل اسٹریپ نے چھ سال قبل خاموشی سے اپنے تعلقات کی رومانوی نوعیت کو ختم کر دیا تھا۔

اداکارہ کے ایک نمائندے نے اکتوبر 2023 میں لوگوں کو ایک بیان میں کہا تھا کہ "ڈان گمر اور میرل اسٹریپ کو ایک دوسرے سے علیحدہ ہوئے  چھ سال سے زیادہ کا عرصے ہوگیا ہے اور ان دونوں نے باہمی رضامندی سے الگ الگ زندگی گزارنے کا انتخاب کیا ہے۔

کیٹلین جینر اور کرس جینر:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف ٹیلی ویژن اسٹار کیٹلین جینر کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے جنہیں ازدواجی تعلق راس نہیں آیا۔

کیٹلین جینر جو قبل ازیں دو شادیاں کرچکی تھیں کرس جینر کیساتھ انکی تیسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوگئی۔ کیٹلین جینر اور کرس جینر نے  تقریباً 24 سالہ ازدواجی تعلق کو   2015 میں طلاق کی حتمی شکل دے دی۔