فلم / ٹی وی

تنو ویڈزمنو 3 کی تیاریاں؟ اہم اعلان ہوگیا

ڈائریکٹر نے اہم خبر سے پردہ اٹھادیا

Web Desk

تنو ویڈزمنو 3 کی تیاریاں؟ اہم اعلان ہوگیا

ڈائریکٹر نے اہم خبر سے پردہ اٹھادیا

ڈائریکٹر نے اہم خبر سے پردہ اٹھادیا
ڈائریکٹر نے اہم خبر سے پردہ اٹھادیا

سال 2011 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’تنو ویڈزمنو’ کی تیسرے حصے کی شوٹنگ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

تنو ویڈز منو کا پہلا حصہ سال 2011 میں ریلیز ہوا جس میں اداکارہ کنگنا رناوت مرکزی کردار میں نظر آئیں، اس فلم کی کہانی دو غیر شادی شدہ افراد کے گرد گھومتی ہے جو محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔

بعد ازاں فلم کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2015 میں فلم کا سیکوئل ’تنو ویڈز منو ریٹرن’ مداحوں کی خدمت میں پیش کیا گیا جو کہ پہلی فلم کا تسلسل تھا۔

اس کہانی میں محبت کرنے والے جوڑے کی  شادی شدہ زندگی میں ہونیوالی نوک جھوک اور نشیب و فراز کے مناظر عکسبند کیے گئے تھے جسے فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

بعد ازاں اب  آنندایل رائےکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے تیسرے حصے سے متعلق چہہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے جو کہ ان دنوں ’پھر آئی حسین دلربا’ کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب تنو ویڈز منو فرنچائز کی بہت زیادہ متوقع تیسری قسط پر کام کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  اس فلم کی شوٹنگ 2025 کے وسط تک شروع ہونے کی امیدظاہر کی جارہی ہے۔

ہدایتکار کا کہناتھا کہ’ابھی ہم اس کی کہانی پر کام کر رہے ہیں اور جس دن اس پر کام مکمل ہوگیا اعلان کردیا جائے گا،کیونکہ  کرداروں کو ایک بڑی کہانی کے ساتھ واپس لانا ایک بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔

آنند ایل رائے کا کہنا تھا کہ اگر میرا مقصد صرف پیسہ کمانا ہوتا  تو میں اگلے تین میں شوٹنگ شروع کر سکتاہوں لیکن اگر میں چاہتا ہوں کہ لوگ مہینوں میری کہانی سے لطف اندوز ہوں تو اس کے لیے مجھے سخت محنت کرنی پڑے گی۔