پاکستان
CSS کی تیاری کرنے والا طالبعلم منشیات سپلائی کرنے پر گرفتار
ملزم کا یونیورسٹی و ہاسٹل کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
CSS کی تیاری کرنے والا طالبعلم منشیات سپلائی کرنے پر گرفتار
ملزم کا یونیورسٹی و ہاسٹل کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرنے والے طالبعلم کو تعلیمی اداروں سمیت ہاسٹل میں منشیات کی سپلائی کرنے پر گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کی روک تھام اور ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔
حکام کے مطابق انٹیلیجنس بنیاد پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی اسٹوڈنٹ ہاسٹل کے قریب چھاپہ مارا اور چاغی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
یہ نوجوان خود بھی سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں مصروف تھا، تاہم اس کے قبضے سے انتہائی خطرناک اور مہنگی 120 گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے اور ہاسٹل میں منشیات سپلائی کر رہا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے بلکہ سی ایس ایس امتحان کی تیاری بھی کر رہا تھا، ملزم نے یونیورسٹی و ہاسٹل کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
طالب علم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 234 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer




