انفوٹینمنٹ
فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء ان سے عمر میں کتنی بڑی؟
ثناء فیصل نے شوہر سے کتنے سال بڑے ہونے کا انکشاف کیا؟
فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء ان سے عمر میں کتنی بڑی؟
ثناء فیصل نے شوہر سے کتنے سال بڑے ہونے کا انکشاف کیا؟
پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے شوہر اور اپنی عمروں کے فرق سے متعلق پوچھے گئے سوال کا حیران کن جواب دے دیا۔
'بشر مومن' ، 'میری ذات زرہِ بے نشاں اور 'وعدہ' جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فیصل قریشی رواں سال قبائلی علاقاجات میں رہنے والے پٹھانوں کی ایک روایت پر بننے والے ڈرامے 'خئی' میں بھی اپنی بہترین اداکاری کے سبب ناظرین کی داد وصول کرتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ زیرِگردش ہے جس میں ثناء فیصل کو سوشل میڈیا صارف کے ٹیڑھے سوال کا ٹیڑھا جواب دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹ پر ایک انسٹاگرام صارف نے پوچھا کہ 'آپ فیصل قریشی سے عمر میں کتنی بڑی ہیں؟'
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ثناء فیصل نے طنزیہ انداز اپنایا اور لکھا کہ 'دس سے بارہ سال بڑی ہوں'۔
ثناء فیصل نے بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ 'امید ہے آپ کے جلتے ہوئے سینے میں اب ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی'۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثناء فیصل کے اس کمنٹ پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کسی کو ثناء فیصل کا معمولی سوال پر طنزیہ جواب نہیں پسند آیا تو بعض یہ کہتے دکھے کہ 'لگتے تو فیصل قریشی عمر میں بڑے ہیں'۔
فیصل قریشی نے 18 سال کی عمر میں روزینا سے پہلی شادی کی لیکن یہ شادی ناکام رہی اور شادی کے 7 سال بعد انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔
پہلی شادی سے فیصل قریشی کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام ہانیش قریشی ہے اور وہ زیادہ تر اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہیں اور پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔
28 سال کی عمر میں فیصل قریشی نے عائشہ آغا سے دوسری شادی کی اور دو سال میں ہی طلاق ہوگئی۔
اداکار نے 2010 میں ثناء فیصل سے دوسری شادی کی تھی، جن سے انکی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



