وہ فلم جس نے شاہ رخ خان کو ‘منت‘ کا مالک بنایا
شاہ رخ خان کے عالیشان گھر منت کی خریداری کی دلچسپ کہانی
بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا محل جیسا گھر 'منت' بالی وڈ میں سب سے زیادہ مشہور ہے جسےے دیکھ کر ہر کوئی اس گھر کی دلکشی کی تعریف کرتے نہیں تھکتا۔
’منت‘ کی خوبصورتی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ انوشکا شرما سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی کوئی ایک چیز چھننے کا موقع ملے تو وہ کیا ہوگی؟۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ انوشکا شرما نے پلکیں جھپکے بغیر کنگ خان کے عالیشان گھر ‘منت‘ کا نام لیا جس پر شاہ رخ خان خود حیران رہ گئے۔
کنگ خان نے اپنا پہلا گھر ایسے خریدا تھا؟
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مکیش کھنہ نےحال ہی میں ایک انٹرویو میں کنگ خان کی جانب سے منت کی خریداری کے پیچھے چھپی کہانی مداحوں سے شیئر کردی۔
اداکار مکیش کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل ‘بھیشم انٹرنیشنل‘ کی ایک ویڈیو میں اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کنگ خان نے کس طرح اپنا پہلا گھر ‘منت‘ خریدا تھا۔
اداکارہ مکیش کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل بھیشم انٹرنیشنل پر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اداکار شاہ رخ جس وقت گھر خریدنے جا رہے تھے انہوں نے اس حوالے سے مجھے اس حوالے سےآگاہ کیا تھا‘۔
مکیش کھنہ کا کہنا تھا کہ ‘بالی وڈ کے سپر اسٹار اُن دنوں اپنے اسٹرگلنگ فیز میں تھے جس کی وجہ سے ان کے پاس گھر خریدنے کے پیسے تک نہیں تھے تاہم جب شاہ رخ خان نے ‘منت‘ خریدنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اپنی فلم ‘گڈو‘ کے پروڈیوسر پریم لالوانی سے درخواست کی کہ آپ مجھے فلم کی پیشگی رقم ادا کریں کیونکہ میں گھر خریدنا چاہتا ہوں‘۔
اداکار مکیش کھنہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ اداکار شاہ رخ خان کی درخواست پر فلم ‘گڈو‘ کے پروڈیوسر نے انہیں فلم میں اداکاری کا پورا معاوضہ ادا کیا جس کی بدولت کنگ خان نے اپنی فلم ‘گڈو‘ کی ایڈوانس رقم سے 34 سے 35 لاکھ روپے میں‘منت‘ کو خریدا تھا‘۔
کنگ خان کے گھر منت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکیش کھنہ کا کہنا تھا کہ ‘شاہ رخ خان کی جانب سے منت کو خریدنے کا پورا کریڈٹ فلم کے پروڈیوسر پریم لالوانی کو جاتا ہے جنہوں نے رقم کی بروقت ادائیگی کرکے اس خواب کو حقیقت میں بدلا‘۔



