دلجیت دوسانجھ بمقابلہ کُک، کون جیتا؟
دلجیت کی 'کُکڑ بمقابلہ ڈوسا' رِیل وائرل

پوری دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے والے گلوبل اسٹار ‘دلجیت دوسانجھ‘ نے اپنے مشہور ویلاگ پوسٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنی ‘کوکنگ اینڈ پنجابی کامنٹری‘ کی دلچسپ ویڈیو مداحوں سے شیئر کردی۔
معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے ایک رِیل شیئر کی جس میں انہیں ساؤتھ انڈین ڈش ‘ڈوسا‘ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
‘جٹ اینڈ جولیٹ‘ اسٹار کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری ریل کو ‘ککڑ بمقابلہ ڈوسا‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں انہیں اپنے کُک کے ہمراہ کوکنگ کامپیٹیشن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈوسا کیا ہے؟
بات کی جائے ڈوسا کی تو یہ جنوبی بھارت کی ایک مزیدار ڈش ہے جو مکمل سبزی خور افراد کیلئے ہے تاہم دلجیت کی جانب سے ڈش کو تھوڑا پنجابی تڑکا دیتے ہوئے اس میں چکن بھی شامل کی گئی ہے۔
گلوبل سپر اسٹار کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئی رِیل ان کی زبردست پنجابی کامیڈی کامنٹری کی بدولت دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ اپنے خانساماں کے ہمراہ ڈوسا پکانے کی کوشش کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنے خانساماں کو ٹرول بھی کررہے ہیں جہاں ایک موقع پر ان کے خانساماں ناراض بھی ہوجاتے ہیں ۔
ویڈیو کے اختتام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت کنفیوژ ہیں کہ آیا ان سے ڈوسا بنا یا نہیں لیکن حیرت انگیز طور پر انہوں نے ساؤتھ انڈیا کی مشکل ترین ڈش کو پہلی ہی بار میں بہت آسانی سے بنالیا۔
ڈوسا بنانے میں شاندار کامیابی پر دلجیت دوسانجھ کی خوشی دیدنی تھی، ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں دلجیت کے مداح بھی انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں