انجلین ملک کی گاڑی سے حادثہ، ہجوم نے موبائل چھین لیا
ہجوم کا اداکارہ سے نقصان کی ادائیگی کا مطالبہ
کراچی کے علاقے کلفٹن میں معروف اداکارہ و ماڈل انجلین ملک کی گاڑی سے مبینہ طور پر حادثہ پیش آنے کے بعد انہیں ہجوم نے گھیرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ متعدد افراد ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا مطالبہ کرتے سنائی دیتے ہیں۔
اداکارہ کی گاڑی کے پاس ہی رکشہ اور دیگر گاڑیاں بھی کھڑی ہیں، بعض گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے دیکھے گئے۔
ویڈیو میں متعدد افراد کو اداکارہ کی گاڑی کو ارد گرد دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اداکارہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر ہجوم سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد اداکارہ کو گاڑی سے باہر نکلنے کا کہتے ہیں جبکہ ایک شخص نے اداکارہ کا فون بھی اُٹھا لیا۔
اداکارہ فون واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ بھاگ نہیں رہیں بلکہ یہیں کھڑی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم کی جانب سے اداکارہ سے نقصان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جبکہ انجلین ملک ان سے کہہ رہی ہیں کہ میرا موبائل دیں تاکہ میں کسی بندے کو بلا لوں، تاہم ہجوم کا مسلسل یہی مطالبہ تھا کہ 'آپ پہلے گاڑی سے نیچے اتریں'۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انجلین ملک کی گاڑی سے یہ حادثہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا، تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تاحال اداکارہ کی جانب سے اس حادثے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے حادثے کے بعد سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حادثے میں ملوث ملزمہ نتاشا کو جلد از جلد سزا دی جائے جس نے اپنی گاڑی تلی باپ بیٹی کو روند دیا تھا۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام