مون سون میں بالوں کی کیئر کی چند بہترین ٹپس
نمی کی زیادتی سے بال چپٹے اور بے رونق ہوجاتے ہیں۔
مون سون کا موسم جہاں تازگی بخشنے والی بارشیں لاتا ہے وہیں اس سیزن کے دوران نمی کی زیادتی آپ کے بالوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔
ہوا میں زیادہ نمی بالوں کے چپٹے رہنے (نمی سے بھرپور رہنے)، بے رونق، بالوں کے روکھے پن اور بالوں کے ٹوٹنے کا باعث بن سکتی ہے بلکہ سر کی جلد کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔
چنانچہ برسات کے موسم میں اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے بالوں کو روکھے پن سے بچانے اور صحت مند رکھنے کے لیے مون سون کے دوران ان احتیاطی تدابیر کو اپنائیں:
متوازن غذا
صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور متوازن غذا کو برقرار رکھیں، اپنے بالوں کو اندر سے ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے زیادہ مقدار میں پانی پائیں۔
باقاعدگی سے شیمپو کرنا
ہفتے میں 2-3 بار اپنے بالوں کو دھونے کے لیے سلفیٹ سے پاک شیمپو استعمال کریں، یہ آپ کے بالوں کی قدرتی نمی کو دور کیے بغیر بغیر گندگی، پسینہ اور اضافی تیل کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کنڈیشنگ
اپنے بالوں کو نرم اور باآسانی مینج کے قابل رکھنے کے لیے ہمیشہ شیمپو کے بعد کنڈیشنر بھی استعمال کریں لیکن خیال رہے کی کنڈیشنر کو بالوں کی جڑوں سے دور رکھتے ہوئے لمبائی کے سرے تک لگائیں۔
اینٹی فرِز مصنوعات
اینٹی فرِز سیرم کو اپنے معمولات میں شامل کریں، نمی کے خلاف حفاظتی رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے آرگن آئل یا سلیکون پر مشتمل مصنوعات تلاش کریں۔
ہیٹ اسٹائلنگ سے گریز
ہیٹ اسٹائلنگ ٹولز جیسے بِلو ڈرائر، اسٹریٹنرز اور کرلنگ آئرن کا استعمال کم سے کم کریں اور اگر ضروری ہو تو بالوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ہیٹ پروٹیکٹیو سیرم استعمال کریں۔
چوڑے دانتوں والی کنگھی کا استعمال کریں۔
بالوں کے ٹوٹنے، جھڑنے اور روکھے پن کو کم کرنے کے لیے نارمل ہیئر برش کے بجائے اپنے بالوں کو چوڑے دانت والے کنگھے سے سلجھائیں۔
باقاعدہ تراشیں
دو منہ کے بالوں یعنی اسپلٹ اینڈز کو ختم کرنے اور اپنے بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے انہیں تراشیں کریں، اس سے آپ کے بال نہ صرف روکھے پن سے محفوظ رہیں گے بلکہ زیادہ خوبصورت بھی نظر آئیں گے۔
بالوں کو خشک کرنا
دھونے کے بعد اپنے بالوں کو مائیکرو فائبر تولیے سے آہستہ سے تھپتھپائیں، بالوں کو بھرپور طریقے سے رگڑنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ روکھے پن اور ٹوٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔
سر کی جلد کی دیکھ بھال
اگر ضروری ہو تو اینٹی ڈینڈرف شیمپو استعمال کرکے اپنے سر کی جلد کو صاف اور صحت مند رکھیں۔ سر کی جلد کے انفیکشن سے بچنے کے لیے اپنے بالوں کو زیادہ دیر تک گیلا رکھنے سے گریز کریں۔
ہائیڈریشن
ہفتے میں ایک بار ڈیپ کنڈیشنگ ماسک یا کوئی اچھا تیل استعمال کرکے اپنے بالوں کو غذائیت پہنچائیں، ایسی مصنوعات جن میں شیہ بٹی یا ناریل کا تیل شامل ہو وہ آپ کے بالوں کو بہتر غذائیت فراہم کرسکتی ہیں۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام