انفوٹینمنٹ

امیتابھ بچن نے ننگے پاؤں مداحوں سے ملنے کی وجہ بتادی

Web Desk

امیتابھ بچن نے ننگے پاؤں مداحوں سے ملنے کی وجہ بتادی

امیتابھ بچن نے ننگے پاؤں مداحوں سے ملنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنی رہائش گاہ کے باہر مداحوں سے ننگے پاؤں ملنے کی اہم وجہ بتا دی۔

امیتابھ بچن کے دنیا بھر میں پرستار ہیں لیکن بھارت میں اداکار کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور اسی سبب بھارت میں موجود انکے فینز کی ایک بڑی تعداد اپنی آنکھوں سے انکی ایک جھلک دیکھنے کو بھی ترستی ہے۔

 امیتابھ بچن کے  مداح ہر ہفتے کی شب ممبئی میں واقع انکی رہائش گاہ ’جلسا‘  کے باہر صبح سے انتظار کرتے ہیں اور بالی ووڈ کے شہنشاہ بھی پابندی کے ساتھ اس دن گھر کے دروازے سے اپنے مداحوں سے ملنے آتے ہیں اور انکو ایک دلکش مسکراہٹ کے ساتھ ہاتھ ہلا کر  ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

 یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس موقع پر کبھی بھی اپنے پیر میں چپل یا جوتا نہیں پہنتے ہیں بلکہ صرف موزے پہنے اپنے پرستاروں سے ملنے آتے ہیں اور اب  اس کی وجہ پر سے اداکار نے خود پردہ ہٹا دیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے ایک آن لائن بلاگ میں بتایا کہ مختلف تقاریب پر کسی نے مجھ سے یہ طنزیہ کہا کہ ’پیر میں بغیر کچھ پہنے، صرف موزوں میں گھر سے باہر کون جاتا ہے ؟

اداکار نے بتایا کہ  میں نے انہییں جواب دیا کہ میں جاتا ہوں، اس سے آپ کو کوئی مسئلہ ہے ؟ لوگ مندر میں ننگے پیر جاتے ہیں اور میرے مداح میرے لیے مندر کے مانند ہیں اس لیے ان سے ملنے اسی حالات میں جاتا ہو۔

اپنے اسی بلاگ میں انہوں نے اپنے کپڑوں کے انتخاب کے حوالے سے بھی لکھا کہ بدلتے وقت کے ساتھ کپڑوں کے انتخاب میں بھی تبدیلی آ ہی جاتی ہے اور وہ ایسے میں 'کمفرٹ (پرسکون) کپڑوں کو  ہی ترجیح دیتے ہیں۔

اداکار نے اپنے ان ہی خیالات کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے حالیہ ملاقات میں سفید کُرتے پر نیلی اور لال جیکٹ زیب کر رکھی تھی۔

تازہ ترین