وِل اسمتھ کے دلجیت دوسانجھ کو فالو کرنے پر چہ مگوئیاں شروع
مداحوں کی جانب سے کولیبریشن ویڈیو کی درخواست

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے مداح اس وقت خوشی سے ہواؤں میں اُڑ رہے ہیں کیونکہ حال ہی میں انسٹاگرام پر ہالی ووڈ اسٹار ‘وِل اسمتھ’ نے دلجیت کو فالو کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جہاں ایک جانب دلجیت دوسانجھ کے مداح گلوکار کی ایک اور شاندار کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہارکرتے نظر آئے۔
وہیں دوسری جانب مداحوں کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ دلجیت اور وِل اسمتھ کسی کولیبریشن ویڈیو کی شوٹنگ کرنے والے ہیں جس کی وجہ سے وِل نے دلجیت کو فالو کیا ہے۔
وِل اسمتھ کا دلجیت کو فالو کرنا معمہ بن گیا
ہالی وڈ سپر اسٹار ‘وِل اسمتھ‘ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 70 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ انسٹاگرام پر صرف 276 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔
تاہم اب اِس لسٹ میں پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھی جگہ بنالی ہے جسکے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

‘ ڈی جے جازی جیف ‘ اور ‘دی فریش پرنس‘ کے آئیکونک کیریکٹرز کی بدولت شہرت پانے والے اداکار و ریپر ‘وِل اسمتھ‘ کی جانب سے پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا کئی سوالوں کو جنم دے گیا۔
بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ اپنی میوزیکل کولیبریشن کے لیے مشہور دلجیت دوسانجھ کے مداح دلجیت سے ایک اور انٹرنیشنل سانگ کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔
وِل اسمتھ کی جانب سے انسٹا ؤگرام پر دلجیت کو فالو کرنے کی خبروں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے مداحوں کا کہنا ہے کہ ‘اپنے کیریئر میں یکے بعد دیگرے کامیابی کے شاندار ریکارڈز بنانے والےگلوبل سپر اسٹار پھر سےکچھ طوفانی کرنے والے ہیں جس کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا‘۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مداحوں کی جانب سے دلجیت کی آواز اور وِل اسمتھ کی ریپ پر مبنی میوزک ویڈیو کا خواب واقعی حقیقت بنتا ہے یا پھر وِل اسمتھ کی جانب سے دلجیت کو فالو کرنا محض ایک 'فین مومنٹ' ہے۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں