سوشل میڈیا
پاکستانی ٹک ٹاکر ’شیرا‘ خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق
خبر نے سوشل میڈیا پر کہرام مچادیا
پاکستانی ٹک ٹاکر ’شیرا‘ خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق
خبر نے سوشل میڈیا پر کہرام مچادیا
پاکستانی ٹک ٹاکر کامران عرف شیرا خطرناک سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر کامران عرف شیرا جہلم کے مشہور 'شاندار موبائل' سے بطور سیکیورٹی گارڈ وابستہ تھے جو کہ ایک خوفناک سڑک حادثے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئے۔
ٹک ٹاکر کے موت کی تصدیق انکے بھائی کی جانب سے کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق شیرا کا تعلق سرائے عالمگیر سے تھا جو جہلم کے قریب پیش آنے والے سڑک حادثے کے بعد کچھ دن تک کوما میں رہے اور گزشتہ شب چل بسے۔
شیرا کے بھائی عثمان بشیر نے بتایا کہ کامران کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ضلع گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر کے علاقے نوتھیا قریشیاں میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شیرا کے نام سے مشہور سیکیورٹی گارڈ کامران کو ٹک ٹاک پر لاکھوں مداح پسند کرتے تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر متعدد ٹرینڈز متعارف کرائے جبکہ وہ اس وقت ڈیرہ ریسٹورنٹ میں سیکیورٹی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
علاوہ ازیں شیرا اس سے قبل جہلم میں شاندار موبائل میں سیکیورٹی گارڈ کے عہدے پر فائز تھے۔
دوسری جانب ٹک ٹاک صارفین ٹک ٹوکر کی المناک موت پر غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر شیرا کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute


