انفوٹینمنٹ
صبا فیصل کی چھوٹی بہو کے 'بیبی شاور' میں جینڈر رِیویل
نشا طلعت کے ہونے والے بچے کی جنس بھی پتا چل گئی
صبا فیصل کی چھوٹی بہو کے 'بیبی شاور' میں جینڈر رِیویل
نشا طلعت کے ہونے والے بچے کی جنس بھی پتا چل گئی
پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نشا طلعت کے جلد ماں بننے کی خوشی میں منعقد کیے گئے 'بے بی شاور' کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
ڈراما 'دُرِشہوار' ، 'خدا اور محبت' ، 'سرِ راہ' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا فیصل گزشتہ چند سالوں سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے زیادہ اپنی گھریلو زندگی کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بن رہی ہیں۔
صبا فیصل گزشتہ سال اپنی بڑی بہو نیہا سے ہونے والی سوشل میڈیا لڑائی کے سبب گھر گھر موضوعِ بحث بنیں تو پھر چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی پر انکے رقص کی ویڈیوز بھی توجہ کا مرکز بنیں۔
ڈراموں میں اکثر و بیشتر ظالم ساس کا کردار نبھانے والی اداکارہ صبا فیصل نے اب بڑی بہو نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں اور تقریبات میں انکی پوری فیملی یکجا ہوتی ہے۔
حال ہی میں صبا فیصل نے چھوٹے بیٹے اور بہو کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی کا جشن منانے کا فیصلہ لیتے ہوئے 'بے بی شاور' کا اہتمام کیا۔
صبا فیصل اور انکی بیٹی سعدیہ فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں 'بے بی شاور' کی یادگار تصاویر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں ارسلان فیصل اور نشا کو سعدیہ فیصل سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اسٹوری پر 'اٹس آ بوائے' لکھا ہوا ہے جو صبا فیصل کے ہاں تیسرے پوتے کی آمد کا اعلان کرگیا۔
یاد رہے کہ صبا فیصل کی بڑی بہو نیہا سلمان دو بیٹوں کی ماں ہیں اور اب انکی دوسری بہو کے ہاں بھی بیٹا کی پیدائش متوقع ہے۔
اس تقریب کی سجاوٹ کی ذمہ داری 'زیل اینڈ زیسٹ ایونٹس' نے سنبھالی اور صبا فیصل کے خاندان میں آنے والے نئے پوتے کے جشن کو رونق بخش دی۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra's striking 'Varanasi' posters leave fans speechless
Priyanka Chopra's birthday celebration comes with stunning 'Varanasi' reveal
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony



