دلچسپ و خاص

دلجیت دوسانجھ پاکستانی مولوی کے فین، مداح حیران

گلوبل سپر اسٹار کی رِیل میں پاکستانی گیت پر مداح متجسس

طوبیٰ خضر حیات

دلجیت دوسانجھ پاکستانی مولوی کے فین، مداح حیران

گلوبل سپر اسٹار کی رِیل میں پاکستانی گیت پر مداح متجسس

گلوبل سپر اسٹار کی رِیل میں پاکستانی گیت نے مداحوں کو حیران کردیا
گلوبل سپر اسٹار کی رِیل میں پاکستانی گیت نے مداحوں کو حیران کردیا

دلومیناتی کانسرٹ ابوظبہی چیپٹر کے نومبر میں ہونے والے کانسرٹ کے اگست میں ہی ٹکٹس سولڈ آؤٹ کروانے والے دلجیت دوسانجھ کا نام سن کر ایسا لگتا ہے کہ اپنے مصروف ترین شیڈول کی بدولت اُن کے پاس سر کھجانے کی فرصت بھی نہیں ہوگی۔

آئے روز کوئی نہ کوئی نیا ریکارڈ بنانے والے گلوبل سپر اسٹار اپنی انسٹا رِیلز میں مداحوں سے ‘می ٹائم‘ کی اہمیت بیان کرتے نظر آتے ہیں پھر چاہے وہ ٹریلولنگ ہویا گھر میں کھانا پکانے کی ویڈیوز، مداح اکثر دلجیت کو 'می ٹائم' گزارتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں دلجیت نے انسٹاگرام پر ایک رِیل شیئر کی جس میں وہ اپنے خانساماں کے ہمراہ ‘کُکڑ وَرسِز ڈوسا’ کی تیاری میں اپنے کُک سے مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے جاری کامیڈی رِیل دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی جسے اب تک 18 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں۔

میگا اسٹار ہونے کے باوجود بھی اپنی عاجزانہ طبیعت کی بدولت آس پاس موجود لوگوں سے بالکل عام انسان کی طرح گھلنے ملنے پر رِیل کے کمنٹ سیکشن میں مداح دلجیت کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

رِیل میں پاکستانی میم کا ٹچ؟

دلجیت دوسانجھ کی رِیل کے وائرل ہونے کے بعد ان کے پاکستانی مداحوں نے ایک انوکھی بات محسوس کی۔

صارفین نے غور کیا کہ رِیل کا اختتام نارمل نہیں تھا بلکہ ڈوسا پکانے کی خوشی میں دلجیت ایک ‘پاکستانی مولوی‘ کے وائرل ہونے والے متنازع گیت کی سطریں گنگنارہے ہیں۔

جی ہاں! دلجیت دوسانجھ پاکستانی نعت خواں حسن اقبال چشتی کا متنازع گیت 'اپنی دھی اسکولوں ہٹالے' کی ویڈیو سے ایک لائن ‘ڈانَس کردی پئی اے‘ گنگناتے ہوئے اپنے کُک کے ہمراہ ڈانس کررہے ہیں۔

مداحوں کے کمنٹس

پاکستان سمیت بھارتی صارفین کی جانب سے بھی دلجیت کے جیم پیک بزی شیڈول کے باوجود بھی میمز سے مکمل آگاہی پر حیرت کا اظہار کیا گیا۔

 ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈانَس کردی پئی اے والی لائن گیت کے خالق پر ذاتی حملہ تھا۔

ایک صارف نے ویڈیو کے اَن اِیکسپیکٹڈ پارٹ پر اپنی رائےکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘صرف لیجنڈز ہی جانتے ہیں ‘ڈانَس کردی پئی اے‘ کی لائنز کے پیچھے کا راز‘۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت بھارت کے بھی صارفین حیران ہیں کہ اتنا مصروف شیڈول ہونے کے باوجود بھی دلجیت دوسانجھ پاکستان سے وائرل ہونے والی میم کے حوالے سے اتنا آگاہ کیسے ہیں۔

تازہ ترین