کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کا امکان
کِن تاریخوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع؟
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے ایک مغربی لہر کے ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
سندھ بھر میں اِس سسٹم کے تحت 3 اور 4 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27 سے 31اگست تک بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق کراچی میں 5 روز کے دوران 226 ملی میٹر بارش برس گئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 500 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اورماڑہ کے جنوب اور جنوب مشرق سے 350 اور گوادر کے جنوب مشرق سے 260 کلو میٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے بلوچستان کے قریب ہونے کے سبب ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سندھ کے ماہی گیر آج سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام